آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کی 31اگست تک مطالبات منظور کرنے کی ڈیڈلائن 

  آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کی 31اگست تک مطالبات منظور کرنے کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پبی (نما ئندہ  ) حکو مت نے آل گور نمنٹ ایمپلائز گرینڈ الا ئنس کے مطا لبات31 اگست تک منظور نہیں کئے تو ستمبر میں آل گور نمنٹ ایمپلائز گرینڈ الا ئنس اسلام آباد کی طرف مارچ کر ینگے اور مطا لبات کی منظوری تک اسلام آباد میں درنا دھر دینگے جس کے لئے مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دی ان خیالات کا اظہار آل گور نمنٹ ایمپلائز گرینڈ الا ئنس کے صو با ئی چیئر مین اسلا م الدین نے ڈسڑکٹ کو نسل ہا ل نو شہرہ میں آل گور نمنٹ ایمپلائز گرینڈ الا ئنس  کے35 مختلف محکموں کے صو با ئی یو نین کے صدور اور جنرل سیکر ٹری کے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا اجلاس میں ایپکا کے مر کزی صدر فضل غفار با چا سینئر مرکزی نا ئب صدر غلام سرور پر نسپلز ایسو سی ایشن کے صدر سمیع اللہ میا ں فا ئق زادہ گروپ سمیت دیگر عہدایداران مو جود تھے سٹیج سیکر ٹری کے فرا ئض شو کت انجم صدر ٹی ایم اے یو نین نے انجام دیئے  آل گور نمنٹ ایمپلائز گرینڈ الا ئنس کے صو با ئی چیئر مین اسلا م الدین نے کہا کہ آج کے اجلاس کا مقصد یہ تھا کہ اپنی تحریک کو مضبوط اور اس میں تیزی لا نے کے لئے لا ئحہ عمل مر تب کر یں اور تحریک کی کا میابی کے لئے چندہ اکٹھا کیا جا ئے کیو نکہ ما لی سپوٹ تحریک کے لئے ضروری ہو تا ہے چندہ جمع کر نے  پرتمام یو نین کا شکرگزار ہوں انہوں نے و فا قی حکو مت سے مطا لبہ کیا کہ آل گور نمنٹ ایمپلائز گرینڈ الا ئنس کے چا ٹر آف ڈیماند جس میں تنخوا ہوں میں اضا فے میڈیکل الاؤنس ہاوس رینٹ الا ؤنس میں اضا فہ تمام ایڈہاک لا ؤنس کو تنخواہ میں ضم کر نا شا مل ہیں ایسی طرح آئی ایم ایف کے کہنے پر پنشن کے خا تمے سا لا نہ انکر یمنٹ بنیادی تنخواہ میں ضم نہ کر نے کے اعلانات سر کاری ملا ز مین کو کسی صورت منظور نہیں اس پر واضح پا لیسی بیان کر نا اور جتنے بھی پنشن کے کیس پڑی ہیں فوری طور پر نمٹا دیں وغیرہ شا مل ہیں اس کی فوری منظوری دیں اگرحکو مت نے  آل گور نمنٹ ایمپلائز گرینڈ الا ئنس کے مطا لبات  منظور نہیں کئے تو ستمبر میں آل گور نمنٹ ایمپلائز گرینڈ الا ئنس اسلام آباد کی طرف مارچ کر ینگے اس مارچ میں لا کھوں ملا زمین شر کت کر ینگے اسلام آباد میں دھر نا دینگے جو مطا لبات کی منظوری تک جا ری رہے گا