سعودی عرب پاکستان کی ترقی وسلامتی کا ہمیشہ خواہاں رہا ہے،ساجد میر 

سعودی عرب پاکستان کی ترقی وسلامتی کا ہمیشہ خواہاں رہا ہے،ساجد میر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(این این آئی)مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستا ن کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے سعودی سفیر نواف المالکی سے ملاقات کی اس موقع پر سینیٹر حافظ عبدالکریم بھی موجود تھے  ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا سعودی سفیر نے علامہ ساجد میر اور حافظ عبدالکریم کو یوم آزادی کی مبارک پیش کی اور کہا کہ سعودی عرب پاکستان کی ترقی وسلامتی کا ہمیشہ خواہاں رہا ہے دونوں ممالک کی دوستی لازوال ہے۔علامہ ساجدمیر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پاکستان کا محسن ملک ہے۔ ہر مصیبت کے وقت سعودی عرب نے پاکستان کا ساتھ دیا حرمین شریفین کی وجہ سے سعودی عرب ہماری عقیدتوں کا مرکزہے ہم چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک کی دوستی پروان چڑھتی رہی ا سی میں سب کا مفاد ہے  اس لیے کہ دونوں ممالک  عالم اسلام  میں نمایاں مقام رکھتے ہیں سعودی سفیر نے مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کا شکریہ ادا کیا کہ اور کہا کہ اس جماعت نے ہمیشہ سعودی عرب کے استحکام اور ترقی کے لیے ساتھ دیا سینیٹر حافظ عبدالکریم نے کہاکہ جو لوگ پاک سعودیہ تعلقات میں دراڑ پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں وہ ناکام ہوں گے۔ 
ساجد میر