پولیو فری پاکستان کیلئے والدین بچوں   کو قطرے پلائیں،ڈی سی چارسد

پولیو فری پاکستان کیلئے والدین بچوں   کو قطرے پلائیں،ڈی سی چارسد

  

چارسدہ(بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر عدیل شاہ نے کہا ہے کہ آزادی کی قدر ان قومو ں کو ہوتی ہے جو اب تک غلام چلے آرہے ہیں۔ قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں لاکھوں مسلمانوں نے جان و مال کی قربانیاں دیکر پاکستان حاصل کیا۔وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی اور استحکام عوام سمیت تمام سٹیک ہولڈر ز کی خواہش ہے۔پولیو فری پاکستان کے لیے والدین بچوں کو پولیو قطرے ضرور پلائیں۔وہ یوم پاکستان کے حوالے سے ولی خان سپورٹس کمپلکس میں پرچم کشائی اور دعا کے بعد میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد شعیب خان،ایڈ یشنل اسسٹنٹ کمشنر حسیب الرحمان،اسسٹنٹ کمشنر عدنان جمیل،ایکس سی این ایریگیشن باطور زمان،ٹی ایم او امین گل،میڈیکل سپرٹنڈنٹ چارسدہ ہسپتال محمد علی اور دیگر اداروں کے سربراہان بھی موجود تھے۔ پرچم کشائی کے بعد پولیس کے چاق و چوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی۔اجتماعی دعا کے بعد میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے ڈپٹی کمشنر عدیل شاہ نے کہا کہکہ آزادی کی قدر ان قومو ں کو ہوتی ہے جو اب تک غلام چلے آرہے ہیں۔ قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں لاکھوں مسلمانوں نے جان و مال کی قربانیاں دیکر پاکستان حاصل کیا۔وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی اور استحکام عوام سمیت تمام سٹیک ہولڈر ز کی خواہش ہے۔پولیو فری پاکستان کے لیے والدین بچوں کو پولیو قطرے ضرور پلائیں۔دوسری طرف13اگست کی رات جماعت اسلامی یوتھ کی جانب سے یوم آزادی کی خوشی میں آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا جبکہ تنظیم اساتذہ کی جانب سے گورنمنٹ ہائی سکول گڑھی حمید گل میاں سے پریس کلب تک واک کیا گیا۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -