لاہور ہائیکورٹ،ماتحت عدالتوں بار ایسوسی ایشنز میں جشن آزادی کی تقاریب

    لاہور ہائیکورٹ،ماتحت عدالتوں بار ایسوسی ایشنز میں جشن آزادی کی تقاریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ سمیت پنجاب بھر کی ماتحت عدالتوں اور بار ایسوسی ایشنز میں یوم آزادی کے سلسلے میں پرچم کشائی کی تقاریب کا انعقاد کیا گیا،عدالتوں اور بار رومز کی عمارتوں پرقومی پرچم کے ساتھ ساتھ رنگ برنگے جھنڈے بھی لہرائے گئے۔لاہور ہائیکورٹ میں یومِ آزادی کے حوالے سے روایتی پرچم کشائی کی تقریب لاہور ہائی کورٹ کے مرکزی سبزہ زار میں منعقد ہوئی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹرجسٹس محمد قاسم خان نے لاہور ہائیکورٹ کی تاریخی عمارت پر پرچم لہرایا،اس موقع پر عدالت عالیہ سینئر جج جسٹس محمدامیر بھٹی،جج صاحبان اورعدالت عالیہ کے افسراور سٹاف ممبران بھی موجود تھے۔ علاوہ ازیں لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی نے یوم آزادی کے موقع پر لاہور ہائیکورٹ بار میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی، لاہورہائی کورٹ بار کے صدر چودھری طاہر نصر اللہ وڑائچ نے اپنے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ پرچم کشائی کی، اس موقع پر بار کے وکلاء کے اعزاز میں پرتکلف ناشتے کااہتمام بھی کیا گیا تھا، لاہور بار ایسوسی ایشن نے بھی ایوان عدل میں پرچم کشائی کی تقریب کا اہتمام کیا اوربار کے عہدیداروں نے ایوان عدل کی عمارت پر پرچم لہرایا۔
عدالتیں،تقریب