وزیر اعظم کا دورہ باڑہ مایوس کن رہا،سید ولی شاہ آفریدی

وزیر اعظم کا دورہ باڑہ مایوس کن رہا،سید ولی شاہ آفریدی

  

پشاور(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ(ن)قبائلی اضلاع کے سینئررہنماسیدولی شاہ آفریدی نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ باڑہ کومایوس کن قراردیتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعظم جس علاقہ کادوروہ کرتے ہیں وہاں ترقیاتی پیکج کااعلان کرتے ہیں لیکن وزیراعظم عمران خان خیبرباڑہ کے تین دورے کرچکے ہیں لیکن ترقیاتی پیکج کااعلان نہیں کیاجس سے عوام میں سخت مایوسی پائی جاتی ہے صرف3جی اور4جی سے عوام کاپیٹ نہیں بھرتااورنہ روزگارملتاہے انہوں نے کہاکہ پچھلے حکومت میں وزیراعظم اورگورنرنے جن علاقوں کادورہ کرکے وہاں ترقیاتی پیکج کااعلان کرتے تھے انہوں نے کہاکہ حکومت نے قبائلی اضلاع کیلئے خصوصی پیکج سالانہ100ارب فراہم نہیں کئے دوسال کے حساب سے2سوارب بنتے ہیں 25ہزارلیویزبھرتی کااعلان کیاگیاتھادوسال گزرنے کے بعدبھی25ہزارلیویزاہلکاربھرتی نہیں کئے گئے 3فیصداین ایف سی ایوارڈکے تحت بھی قبائلی اضلاع کورقوم نہیں دئیے گئے انہوں نے کہاکہ حکومت نے قبائلی عوام کے ساتھ ایک وعدہ بھی پورانہیں کیاجس کی وجہ سے قبائل حکومت سے مایوسی ہوچکے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -