ملک پاکستان اللہ کا دیا ہواایک عظیم تحفہ ہے،جے یو آئی 

   ملک پاکستان اللہ کا دیا ہواایک عظیم تحفہ ہے،جے یو آئی 

  

پشاور(سٹی رپورٹر)جمعیت علما پاکستان اور شباب اہلسنت پاکستان عہدیداروں کا کہنا ہے کہ پاکستان مالک کائنات کی طرف سے مسلمانوں کے لیے ایک عظیم تحفہ ہے، اسکی قدر کرنا ہم سب پر فرض ہے اور اس فرض کو قرض سمجھ کر ادا کرتے رہینگے۔ ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز یوم آزادی کے حوالے سے منعقدہ ریلی سے اپنے خطاب میں علامہ مفتی نظام الدین سرکانی، مولانا معراج الدین سرکانی اور دیگر مقررین نے کیا۔ یوم آزادی ریلی دارالعلوم الجامعتہ الامانیہ گجر آباد ہزار خوانی سے نکالی گئی جو مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے گنج چوک میں اختتام پزیر ہوئی جہاں جلسہ عام کا اہتمام کیا گیا۔ اس جلسے میں ریلی کے شرکا سمیت شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی میں پیر سید عنایت شاہ باچا، مولانا عقیل وزیر چشتی، مولانا اسماعیل، مولانا انعام اللہ چشتی، حاجی لعل خان اور دیگر بھی شریک ہوئے۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان دو قومی نظریے کی بنیاد پر وجود میں آیا۔ تاہم افسوس اس بات کا ہے کہ آزادی کے 74 سال بعد بھی دو قومی نظریہ مکمل طور پر مسخ رہا۔ انہوں نے کہا کہ وطن کی محبت ایمان کا حصہ ہے اور ملک خداد اد پاکستان ہمارے لیے اللہ کا ایک عظیم تحفہ جسکی قدر نہ کی گئی تو تاریخ ہمیں کبھی معاف نہیں کریگی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -