آئی پی پیز سے نیا معاہدہ ہو گیا،لائن لاسز کم کرنے کیلئے جامع پیکیج لا رہے ہیں،اب بجلی سستی ہوتی:عمران خان

  آئی پی پیز سے نیا معاہدہ ہو گیا،لائن لاسز کم کرنے کیلئے جامع پیکیج لا رہے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوزایجنسیاں)) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کے پاکستان کی جانب گامزن ہے، پاکستان دو لیڈروں کے عظیم خواب کی تعبیر ہے۔ وہ پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا چاہتے تھے جس میں قانون کی بالا دستی ہو۔ آئی پی پیز سے طویل مذاکرات کے بعد ہمارا معاہدہ ہوگیا  جس سے بجلی سستی ہوگی   وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کے عظیم خواب کی تعبیر ہے۔ دونوں لیڈر چاہتے تھے پاکستان میں سب انسانوں کو برابر کے حقوق حاصل ہوں اور ریاست ان کے حقوق کی ضمانت دے۔ ہم اس سفر کی جانب گامزن ہیں اور جدوجہد کے ذریعے منزل پر پہنچ کر دم لیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں آج قوم کو کورونا وائرس کا مل کر مقابلہ کرنے پر بھی مبارکباد پیش کرتاہوں۔ پاکستان نے جس طرح کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد کی ہے شاید ہی کسی قوم میں اس طرح کی مثال مل سکے۔ ہمیں خدشہ تھا کہ کورونا وائرس کے باعث ایک طرف لوگ بیماری سے ہلاک ہوں گے اور دوسری جانب معیشت تباہ حال ہونے کے باعث بھوک سے مریں گے لیکن اللہ تعالیٰ کا خاص شکر اور کرم ہے کہ کورونا کیسز میں بھی کمی آئی ہے اور معیشت بھی بہتری کی جانب گامزن ہو گئی ہے۔ انسان کوشش کرتا ہے اور اللہ تعالیٰ کامیابی عطا کرتا ہے۔عمران خان نے عوام پر زور دیا کہ وہ احتیاط کادامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اور چہرے پر ماسک کا استعمال کریں کیونکہ اس وبا سے بچنے کے لئے یہ سب سے ضروری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں قوم کی تیسری مبارک باد معیشت کی صورتحال بہتر ہونے پر دینا چاہتا ہوں۔ دو سال بہت مشکل میں گزرے۔ جب ہم نے اقتدار سنبھالا تو بہت مشکل حالات کا سامنا تھا۔ حکومت نے قرضوں کی قسطیں ادا کرنی تھیں۔ ہمارے پاس فارن ایکسچینج نہیں تھا اور ہم ڈیفالٹ کررہے تھے۔ اگر ہم خدانخواسہ ڈیفالٹ کر جاتے تو اس کے بہت برے اثرات کا سامنا کرنا پڑتا کیونکہ ڈیفالٹ کرنے سے ڈالر آنا بند ہو جاتے ہیں اور روپے کی قدر گر جاتی جس سے چیزیں مہنگی ہو جاتی ہیں۔ اللہ کا شکر ہے کہ ہم ڈیفالٹ سے محفوظ ہو کر بہت بری مہنگائی سے بچ گئے ہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ اگرچہ عوام کے لئے ابھی بھی مشکل حالات لیکن صورتحال اب بہتر ہو رہی ہے۔ سٹاک مارکیٹ ریکارڈ اوپر گئی ہے۔ لوگوں کا اعتماد بڑھنا شروع ہو گیا ہے۔ ہماری حکومت نے تعمیراتی شعبے کو وہ مراعات دی ہیں جو پہلے کبھی کسی نے نہیں دیں۔ 40 سے زائد صنعتیں تعمیرات کے شعبے سے واستہ ہیں۔ تعمیرات کو کے شعبے کو مراعات دینے سے ان صنعتوں کی بھی ترقی ہو رہی ہے اور روزگار ملنا شروع ہو گیا ہے یوم آزادی کے موقع پر پر قوم کو خوشخبری سناتے ہوئے عمران نے کہا کہ آئی پی پیز سے طویل مذاکرات کے بعد ہمارا معاہدہ ہوگیا  جس سے بجلی سستی ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان نے کورونا سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ شاید ہی کسی قوم نے اس کامیابی سے وبا میں ایسا بلینس کیا ہو جیسا پاکستان نے کیا، ہمارے اقدامات پر لوگوں نے مثبت رد عمل دیا، آج معیشت بھی چل رہی ہے اور ملک میں کورونا کے کیسز بھی کم ہوئے۔ جب اقتدار ملا تو دو بوجھ تھے، ایک ماضی کی حکومتوں کا قرض اور دوسرا بوجھ پاور سیکٹر کا تھا، بجلی مہنگی بن رہی ہے اس لیے ہماری صنعت دیگر ممالک کا مقابلہ نہیں کرسکتی، بجلی مہنگی بن رہی تھی جس کی وجہ سے بجلی مہنگی دینا پڑ رہی تھی، انڈیپینڈینٹ پاور پروڈیوسرز سے مذاکرات کافی دنوں سے چل رہے تھے، ان کے ساتھ نئے معاہدے کریں گے جس سے بجلی سستی ہو گی، یہ معاہدے بجلی کی پیداواری لاگت اور گردشی قرضہ کم کرنے میں مدد کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پاور سیکٹر میں وراثت میں ملے نقصان دہ ڈھانچے کو ٹھیک کررہے ہیں،ہم بجلی مہنگی خرید رہے ہیں اور کم قیمت پر بیچ رہے ہیں، آئی پی پیز سے طویل مذاکرات کے بعد ہمارا کل معاہدہ ہوگیا، بجلی کی پیداواری قیمت کم ہونا شروع ہوجائے گی جس سے صنعت اور عوام کو فائدہ ہوگا جب کہ بجلی کی چوری اور لائن لاسز کم کرنے کے لیے جامع پیکج لارہے ہیں، ان اقدامات سے ان شاء  اللہ بجلی کی قیمت کم ہوگی۔عمران خان نے کشمیریوں کے لیے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہماری قوم حق خودارادیت کی جدوجہد میں کشمیریوں کے ساتھ ہے، ہم کشمیریوں کو ہر سطح پر ہر طرح کا تعاون فراہم کریں گے،کشمیری بہت بہادری سے بھارت کے غیر قانونی قبضے کا مقابلہ کررہے ہیں۔ 
عمران خان


 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،آئی این پی)  صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ یکساں نصاب تعلیم ملکی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا، یکساں نصاب سے پاکستانیت اور حب الوطنی پیدا ہوگی اور ملک ترقی کریگا۔  جمعہ کویوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  صدر عارف علوی نے  اہل وطن کو 74 واں یوم آزادی کی مبارک باد د ی اور  کہا کہ ملک بنانا ایسا ہی ہے جیسے صدیوں بعد آزادی ملے، قیام پاکستان کے بعد ملک کو بہت سے چیلنجز کا سامنا رہا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے ہزاروں قربانیاں دیں۔ انھوں نے کہا پاکستان نے35 لاکھ افغان مہاجرین کو فراخ دلی سے پناہ دی، مغربی ممالک ایک سو تارکین وطن کو بھی پناہ نہیں دیتے، پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں بھی امن کا پیغام دیا، پاکستان نے انتہا پسندی کے خلاف قوموں کو جوڑا، دوسرے ممالک نے کہا ہمیں پاکستان سے سیکھنا چاہیے۔ عارف علوی کا کہنا تھا قومیں تعلیم، صحت کے شعبے میں بہتری سے غربت سے نجات پاتی ہیں، یکساں نصاب تعلیم ملکی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا، اس سے پاکستانیت اور حب الوطنی پیدا ہوگی۔ انھوں نے کہا حکومت نے کرونا وبا کے خلاف کامیاب حکمت عملی اپنائی، وزیر اعظم نے فیصلہ کیا کہ دیگر ممالک جیسا لاک ڈان ہم نہیں کر سکتے، علما، میڈیا نے کرونا کے خلاف احتیاطی تدابیر اپنانے میں کردار ادا کیا، کرونا کے خلاف جنگ میں ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف کا شکرگزار ہوں، پالیسیوں کی وجہ سے کرونا کے باوجود ملک کی معیشت مثبت اشاروں کی جانب گامزن ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ بھات نے اپنے ملک میں اقلیتوں کے لیے جینا محال کر دیا ہے، سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر پر بحث تاریخی تھی، پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی، سفارتی حمایت جاری رکھے گا، افغانستان اور امریکا کے درمیان امن معاہدہ تاریخی ہے، پاکستان پرامن افغانستان کا خواہاں ہے۔
عارف علوی

مزید :

صفحہ اول -