وال آف کورونا ہیروز گورنر پنجاب،مخیر حضرات کا تاریخی اقدام:فیاض چوہان
لاہور(نمائندہ خصوصی)صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ کورونا بحران کے دوران گور نر پنجاب چوہدری سرور نے مخیر حضرات کیساتھ ملکر بیروزگار خاندانوں کو راشن کی فراہمی کیلئے جو کام کیا ہے،تاریخ اس کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز انہوں نے کورونا وباء کیخلاف فر نٹ لائن پرلڑ نیوالوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے گور نر ہاؤ س، لاہور میں ''وال آف کورونا ہیروز ''کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے کہا وفاقی اور پنجاب حکومت بھی کورونا کیخلاف جنگ میں تمام وسائل کو استعمال کرتے ہوئے غر یبوں کیساتھ کھڑے رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ وال آف کورو نا ہیروز بھی ایک تاریخی اقدام ہے تاکہ آنیوالے نسلیں یہ دیکھ سکیں کہ وہ کون لوگ ہیں جو کورونا وباء کیخلاف فر نٹ لائن پر لڑتے رہے۔انکاکہنا تھا پاکستانی قوم پر جب بھی مشکل وقت آتا ہے تو تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ وہ متحد ہو کر اس کا مقابلہ کرتے ہیں اور کورونا کیخلا ف بھی لوگوں نے جس جرات کا مظاہرہ کیا اور اپنے لوگوں کیساتھ کھڑے رہے ہیں اس کو تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائیگا۔
فیاض چوہان