پنجاب اور سندھ میں آج سے انسداد پولیو مہم شروع
اسلام آباد (آئی این پی) پنجاب اور سندھ میں (آج) ہفتہ،بلوچستان اور آزاد کشمیر میں پیر سے شروع ہوگی۔ پاکستان کے 130 اضلاع میں 34 ملین سے زائد بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔ مذکورہ مہم جولائی میں کامیاب مہم کے بعد چلائی جا رہی ہے۔ انسداد پولیو مہم میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے اور 6 سے 59 ماہ کے بچوں کو وٹامن اے کی خوراک بھی دی جائے گی تا کہ بچوں کی قوت مدافعت میں اضافہ کیا جا سکے۔
پولیو مہم