میں نہیں چاہتا کہ آنیوالا میئربھی بے اختیار ہو،وسیم اختر

 میں نہیں چاہتا کہ آنیوالا میئربھی بے اختیار ہو،وسیم اختر

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی وسیم اخترنے کہا ہے کہ میں نہیں چاہتا کہ میرے بعد آنے والا میئربھی بے اختیار ہو، سب کو پتہ ہے کہ کراچی میں الیکشن شفاف نہیں ہوئے، آج الیکشن شفاف ہو تو ایم کیو ایم پہلے سے دگنی سیٹ لے گی۔ملک کے 73ویں یوم آزادی کے موقع پرجمعہ کومیئر کراچی وسیم اختر نے مزار قائد پر حاضری دی بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک بھر کے عوام کو میری طرف سے جشن آزادی مبارک، اللہ تعالی ہمارے ملک کو قائم و دائم رکھے، اس شہر کو آج ہماری ضرورت ہیں۔انہوں نے کہاکہ آزادی کے بعد ہمارے مسائل کم ہونے کے بجائے بڑھ گئے ہیں، قائد اعظم نے ہمارے لئے ملک حاصل کیا مگر ہم نے ترقی کیلئے کام نہیں کیا، حکومت اس سلسلے میں ناکام رہی،ہمیں ملکر کام کرنا چاہیے۔وسیم اختر نے کہا کہ 4سال میں کوشش کی کہ بلدیاتی ادارے مضبوط ہوں، سپریم کورٹ سے اپیل ہے اس نظام کوبحال کرایا جائے، 3سال سے میری پٹیشن عدالتوں میں زیرالتوا ہے، امید کرتا ہوں عدالتیں اس پٹیشن پر کام کرکے تحفہ دیں گی۔انہوں نے کہاکہ ہمیں بہت خوشی ہوگی اگر بلدیاتی ادارے مضبوط ہوں، میں نہیں چاہتا کہ میرے بعد آنے والا میئربھی بے اختیار ہو، اب جوکام ہورہا ہے وہ اس شہر کے مسائل کا حل نہیں۔میئر کراچی نے کہا کہ کراچی میں ایک سسٹم مرتب ہونا چاہیے، ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر پانی اور سیورج کا نظام ہے ہی نہیں، وفاق کے مسائل حل کرنے پر ناراضگی دکھانا صوبائی حکومت کی غلطی ہے، عوام کو اپنے مسائل حل کرانے ہیں چاہے وہ کوئی بھی کرے این ڈی ایم اے کام کرے،سندھ حکومت تعاون کرے۔انہوں نے کہاکہ کراچی کے مسائل کیحل پرسیاست نہیں ہونی چاہئے، 12سال میں سندھ حکومت ایک انچ بھی آگے نہیں بڑھی، سب کو پتہ ہے کہ کراچی میں الیکشن شفاف نہیں ہوئے، آج الیکشن شفاف ہو تو ایم کیو ایم پہلیسے دگنی سیٹ لے گی۔

مزید :

صفحہ اول -