مردان میں جشن آزادی جوش وخروش سے منایاگیا
مردان (بیورورپورٹ) مردان میں جشن آزادی جوش وخروش سے منایاگیا،عمارتوں پر چراغاں کیاگیا، شہر میں جگہ جگہ ریلیاں، 500فٹ لمبا اور15فٹ چوڑا قومی جھنڈا لہراگیا پولیس لائن میں سب سے بڑی تقریب منعقد ہوئی جہاں ڈی آئی جی شیر اکبر خان اور ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ خان سمیت پولیس آفیسران اوراہلکاروں کی بڑی تعداد شریک ہوئی ڈی آئی جی اورڈی پی او نے مل کر قومی پرچم لہرایا چاک وچوبند دستے نے سلامی پیش کی قبل ازیں آزادی کی رات پولیس انتظامیہ نے فلیگ مارچ کیا جس کی قیادت ڈی پی او ڈاکٹر زاہداللہ خان نے کی ریلی کے شرکاء مختلف گاڑیوں میں شہر کے مختلف بازاروں کے بعد پولیس ہیڈکوارٹر پر احتتام پذیرہوگیا ڈی پی او شہریوں اورنوجوانو میں گھل مل گئے اورانہیں جشن آزادی کی مبارک بادی، کمشنر آفس میں ڈی سی مردان عابد وزیر نے قومی پرچم لہرایا،تقریب میں بچوں اورشہریوں سمیت مختلف انتظامی آفیسران نے شرکت کی ریکسیو ون ون ٹو نے کے زیراہتمام تقریب ہوئی ادارے کے ترجمان بلال جلال کے مطابق تقریب میں پنجاب رجمنٹ سنٹر کے کرنل محمد سلمان مہمان خصوصی تھے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کمال شاہ نے دیگر مہمانوں سے مل کر پرچم کشائی کی ریسکیو کے چاک وچوبند دستے نے سلامی پیش کی اس طرح ریسکیو کے دیگر سٹیشنوں رستم،تخت بھائی،کاٹلنگ اور شیرگڑھ میں بھی پرچم کشائی کی گئی اورملک کی سلامتی،بقا اور ترقی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں یوتھ پارلیمنٹ کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاء کی قیادت اے ڈی سی نیک محمد نے کی شرکاء نے 500فٹ لمبا اور15فٹ چوڑا قومی جھنڈا لہرایا اورریلوے سٹیشن سے کالج چوک تک مارچ کیا یوتھ پارلیمنٹ کے چیئرمین ارشاداحمد،صدر ریاض خان،سیکرٹری شیر شاہ سمیت دیگر مقررین نے کہاکہ ملک بڑی قربانیوں کے بعد آزادہواہے اوروقت کا تقاضاہے کہ ہم سب مل کر اس کی ترقی کے لئے اپنا کرداراداکریں۔