شبقدر،جشن آزادی کے موقع پر واپڈا کی کارستانی،مکمل بلیک آؤٹ

شبقدر،جشن آزادی کے موقع پر واپڈا کی کارستانی،مکمل بلیک آؤٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
شبقدر(تحصیل رپورٹر)  جشن آزادی پر بھی اپنی روایات کوبرقرار رکھتے ہوئے واپڈا نے شبقدر میں مکمل بلیک آوٹ کردیا۔ اسلام آباد سے حکم آیا ہے کہ گرڈ کو دوسر ی اطلاع تک مکمل بند کریں۔ واپڈا ذمہ داروں کا موقف۔ تفصیلات کے مطابق 13اور14اگست کی رات کو ملک آزادی کی خوشی میں بجلی کے قیمتوں سے جاگ اٹھا تو دوسری طرف 13اور14اگست کی رات شبقدر گرڈ سے منسلک تمام علاقوں میں مکمل بلیک آوٹ رہا۔ رات 11 بجے تک شبقدربازار میں نوجوان جرنیٹر چلاکر اپنے وطن سے پیار کا اظہار کرتے ہوئے ملی نعمے بجاکر آتش بازی کی تو دوسری طرف وطن کے واپڈا اہلکار وں نے آنہیں مکمل اندھیرے میں رکھ کر بجلی مکمل بند رکھی اس سلسلے میں جب واپڈا کے ایک ذمہ دار آفیسر سے رابطہ کیاگیا تو نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا کہ اسلام آباد سے حکم آیا ہے کہ شبقدر گرڈ سٹیشن کو دوسری حکم تک مکمل بند رکھیں۔