مسجد میں گانا شوٹ کرانے والوں کیخلاف رٹ پٹیشن دائر

مسجد میں گانا شوٹ کرانے والوں کیخلاف رٹ پٹیشن دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
مردان (بیورورپورٹ)سابق ڈسٹرکٹ ممبر اور اے این پی کے رہنما حاجی قیصرعلی درانی نے لاہور کے ایک مسجد میں گانا شوٹ کرنے والے اداکاروں کے خلاف پشاورہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کردی گذشتہ روز اے این پی کے رہنما نے اپنے وکیل مسلم شاہ آریانی ایڈووکیٹ کے توسط سے اپنے رٹ پٹیشن میں موقف اختیا رکیاہے کہ اداکاروں کے اقدام سے مسجد کا تقدس پائمال ہواہے اوردنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے رٹ میں حکومت پاکستان بذریعہ مذہبی امور،سیکرٹری مذہبی امور،حکومت پنجاب پمرا، محکمہ اوقاف،سنسر بورڈ،فلم پروڈیوسر،فلم ڈائریکٹر،ادکار بلال سعید او اداکارہ صبا قمر سمیت 15افسیران اور اداروں کے خلاف رٹ دائر کرتے ہوئے تحقیقا ت کرنے خلاف قانونی کاروائی اورفلم قبول پر تاحیات پابندی لگانے کا مطالبہ کیاہے۔دریں اثناء حاجی قیصرعلی درانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اداکار بلال سعید او اداکارہ صبا قمر نے بے حیائی او بے شرمی کی تمام حدیں پار کی ہے اوران کے بے ہودہ حرکات سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے انہوں نے کہاکہ اس ناپاک جسارت کرنے والوں کے خلاف سخت ترین کاروائی کی جائے تاکہ آئندہ کے لئے کوئی اورایسے حرکت کی جسارت نہ کرے۔