ڈی جی رینجرز نے جے ایس بینک پولو گرانڈ چوک کا افتتاح کیا

   ڈی جی رینجرز نے جے ایس بینک پولو گرانڈ چوک کا افتتاح کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی (اکنامک رپورٹر)معاشرے کی خدمت کیلئے پرعزم جے ایس بینک نے پولو گرانڈ چوک کی بحالی کے ذریعے روشنیوں کے شہر کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کیا ہے۔ پاکستان کے 73 ویں یوم آزادی کی تقریبات کے حوالے سے ڈائریکٹر جنرل رینجرز (سندھ) میجر جنرل عمر احمد بخاری نے پولو گرانڈ چوک کا افتتاح کیا۔ جے ایس بینک اور پاکستان رینجرز ہیڈ کوارٹرز کے سینئر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ کراچی شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے بینک کے عزم کے طور پر پولو گرانڈ چوک کو خوشگوار اور خوبصورت دلکش یادگاروں کی تنصیب کے ذریعے بحال کیا گیا ہے۔ڈائریکٹر جنرل رینجرز(سندھ) میجر جنرل عمر احمد بخاری نے بینک کے ایک اہم مالیاتی ادارے کی حیثیت سے کردار کو سراہا جو کارپوریٹ سماجی ذمہ داری سے واقف ہے اور اس پر پوری طرح عمل کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہماری ذمہ داری ہے اور ہمیں اس کی ترقی کے لئے معاشرے کے فعال ارکان کے طورپر اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جے ایس بینک کے صدر و سی ای او باصر شمسی نے کہا کہ ایک شہر جتنا ترقی پسند اور اہم ہے، کراچی اپنی تاریخی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لئے ہماری اجتماعی کوششوں کا مستحق ہے۔ اس جگہ کی بحالی معاشرے اور اپنے شہریوں کے لئے ایک تحفہ ہے۔ انہوں نے اس اقدام کو کامیاب بنانے میں تعاون پر میجر جنرل عمر کا شکریہ ادا کیا۔پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی طرف اپنے کردار کے لئے پرعزم جے ایس بینک اپنے ملک کے عوام کیلئے جدید بینکاری مصنوعات اور خدمات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھے گا۔