14 اگست پاکستان کیلئے دی گئی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، فروغ نسیم
اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ 14 اگست یوم آزادی کا دن ہمیں ان تمام قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو ہمارے آباؤ اجداد نے ہمارے لیئے یہ پیارا ملک پاکستان بنانے کے لیئے دیں 14اگست کا دن آزادی کے تمام شہداء کو سلام پیش کرنے کا دن ہے یوم آزادی کی مناسبت سے خصوصی پیغام میں بیرسٹر فروغ نسیم نے تمام پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یوم آزادی 14 اگست کا دن ہمیں ہمارے عظیم لیڈر قائد اعظم محمد علی جناح کی انتھک محنت کی بھی یاد دلاتا ہے ان کے اپنے اصولوں پر ڈٹے رہنے کا ثمر ہمیں پاکستان کی صورت میں ملا ہم سب مل کر اپنے قائد کو سلام پیش کرتے ہیں ہم بہت سارے چیلنجز کا مقابلہ کرتے ہوئے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا ہوا دیکھ رہے ہیں مگر ہمیں اپنے کشمیری بہن بھائیوں کی جدوجہد کو ہر دن یاد رکھنا ہو گا ہم دنیا کے ہر فورم پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف آواز اٹھائیں گے اور اپنے کشمیری بھائی بہنوں کی اخلاقی اور سفارتی مدد جاری رکھیں گے کشمیر پر بھی آزادی کا سورج جلد طلوع ہو گا۔
فروغ نسیم