چیف سیکرٹری کادورہ نو شہرہ، مختلف ہسپتالوں میں، پولیومہم بارے بریفنگ 

  چیف سیکرٹری کادورہ نو شہرہ، مختلف ہسپتالوں میں، پولیومہم بارے بریفنگ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ (رپورٹ) خیبر پختونخواہ میں پولیو مہم جاری چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ کا دورہ نوشہرہ، مختلف ہسپتالوں کے دورے ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے ضلع بھر میں جاری پولیو مہم کے حوالے سے بریفنگ دی، بعدازاں ڈپٹی کمشنر افس نوشہرہ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ ڈاکٹر کاظم نیاز پولیو کا خاتمہ اولین ترجیح ہے ہماری پوری مشینری اس وقت متحرک ہے اور ہر ادارہ اپنا کردار نبھا رہی ہے کورونا کی وبا ء پھوٹنے کی وجہ سے ہمارا پولیو مہم تعطل کا شکار ہوا تھا  اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضا اوزگن، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نور ولی خان وزیر، ڈی پی اونوشہرہ نجم الحسنین، اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ طلحہ زبیر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نوشہرہ ڈاکٹر گل مان شاہ خٹک کے علاوہ محکمہ صحت اور ضلع نوشہرہ کے دیگر سرکاری محکموں کے افسران نے شرکت کی انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کچھ وقت کیلئے تعطل کا شکار ہوا تھا تاہم اس وقت آپ دیکھ رہے ہیں کہ کورونا کے خلاف جاری مہم کے دوران ہی ماہ اگست میں دوبارہ پولیو مہم کا افتتاح ہوا اور اس کا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان نے خود افتتاح کیا اور ہماری تو پوری مشینری 14اگست یوم آزادی کے دن بھی پولیو مہم جاری رکھی ہوئی ہے انہوں نے مزید کہا کہ ظاہر ہے کہ جیسے یہ مہم پہلے جاری تھی تعطلی کے بعد اب جب دوبارہ افتتاح ہوا تو اسی طرح توجہ درکار ہوگی جیسے یہ مہم شروع کرنے پڑی تھی انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہماری ترجیح ہے کہ کورونا کے ساتھ ساتھ قوم کو مہلک پولیو سے بھی بچایا جا سکے انہوں نے کہا کہ اینٹی کرپشن صرف محکمہ مال کیلئے نہیں بنی ہے خیبر پختونخواہ میں کرپشن کی روک تھام کیلئے مختلف کمیٹیا ں بنائئی گئی ہیں ہر ادارے سے کرپشن کا خاتمہ اولین ترجیح ہے ایک ہی پوسٹ پر بڑے عرصے سے براجمان افسران و اہلکاران کے تبادلے گڈگورئنس کیلئے ہوں گے چیف سیکرٹری نے میڈیا سے بات چیت  میں کہا کہ پاکستان میں پولیو مہم کی طرح دیگر مہمات کو کورونا وائرس کے خلاف اقدامات کے تحت روک دیا گیا تھا۔ کورونا کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا نفاذ اور سب سے بڑھ کر 'سوشل ڈسٹنسنگ‘ کی وجہ سسے پولیو ورکرز کے لیے پولیو کے قطرے پلانے کی مہم کو جاری رکھنا ناممکن تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیو کا خاتمہ ہم سب کی ذمہ داری ہے. پولیو وائرس کو شکست دینے کے لئے پوری قوم کو ساتھ دینا ہوگا۔ انسداد پولیو کی قومی مہم ملک کے مستقبل کے لئے بہت اہم ہے۔