باڑہ میں جشن آزادی کے  حوالے سے ریلی نکالی گئی 

باڑہ میں جشن آزادی کے  حوالے سے ریلی نکالی گئی 

  

باڑہ (نمائندہ پاکستان)باڑہ منڈی کس   سے چیف آف سپاہ ملک محمد علی کی نگرانی میں  قوم سپاہ کے مشران و کشران نے 14 اگست، جشنِ آزادی کے حوالے سے ایک بڑی ریلی نکالی  اور واک کا اہتمام  کیا۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھ میں پاکستان کے جھنڈے اور پلے کاڑڈز اٹھا رکھے تھے۔ ریلی باڑہ بازار سے گزرتی ہوئی خیبر چوک پر اختتام پذیر ہوئی جہاں پر سپاہ قوم کے مشران نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کیا اور 14 اگست کے حوالے سے اپنے عرض وطن پاکستان سے محبت کا دل کھول کر اظہار کیا شرکاء کا کہنا تھا کہ قوم سپاہ نے ہمیشہ پاک فوج اور حکومت پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور قوم سپاہ اپنے ملک کی سلامتی و تحفظ کے لئے کسی بھی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریگی  اور آئندہ بھی ان کی جان مال سب اس مملکتِ پاکستان کے لئے حاضر ہے۔قوم سپاہ کے مشران نے اپنے خطاب کے دوران انڈیا اور ملک دشمن عناصر کو للکارتے ہوئے کہا کہ جب تک ہمارے جسموں میں خون کا آخری قطرہ باقی ہے  کوئی پاکستان کی طرف میلی آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھ سکتا، آخر میں مقررین  قوم سپاہ نے پاک فوج، فرنٹئر کور، ضلعی انظامیہ خیبر، وزیر اعظم پاکستان، وزیر اعلی خیبر پختونخواکا شکریہ ادا کیا جنہوں نے باڑہ کے  علاقے میں امن و امان و ترقی و خوشحالی کے لئے کام شروع کئے ہیں۔ ریلی اسی کیساتھ خیبر چوک باڑہ  بازار میں اختتام پزیر ہوئی۔ریلی میں قوم سپاہ کے مشران جن میں حاجی سید مرجان،حاجی نصیب،تراب علی، وکیل آفریدی،صادق، مقبلی حاجی جنت اور دیگر مشران شامل تھے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -