تیمرگرہ،20 سالہ نوجوان  دریائے پنچگوڑہ میں ڈوب گیا 

تیمرگرہ،20 سالہ نوجوان  دریائے پنچگوڑہ میں ڈوب گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تیمرگرہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)  بلامبٹ کنڈرو سے تعلق رکھنے والے 20سالہ جوان دریائے پنچکوڑہ میں ڈوب کر جان بحق ہوگیا،ریسکیو1122نے نعش کو ریکور کرکے لواحقین کو حوالہ کردیا،تفصیلات کے مطابق بلامبٹ کے نواھی گاؤں کنڈور مرزااباد سے تعلق رکھنے والے 20سالہ لقمان ولد خائستہ خان دریائے پنچکوڑہ میں نہا رہاتھا کہ مبینہ طورپر دریا کے موجوں کے نذر ہوکر ڈوب گیا اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کے غوطہ خور ٹیم نے وقوعہ پہنچ کر نعش برامد اپریشن شروع کر دی اور کافی جہد وجد کے بعد لاش کو ریکور کر لیا اور ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا جہاں نعش کو لواحقین کے حوالہ کر دیا،بعد ازں لقمان کو ابائی گاؤں میں سپر د خاک کیاگیا۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دریائے پنچکوڑہ میں نہانے اور ہرقسم ویڈیوز بنانے اور تصاویر کھنچنے پر دفعہ 144نافذ ہے لیکن اس کے باوجود چند دنوں میں 10افراد دریائے پنچکوڑہ میں ڈوب ہوکر جان سے ہاتھ دوبیٹھے۔