کراچی کے مسائل کوئی بھی حکومت اکیلے حل نہیں کر سکتی، مرتضیٰ وہاب
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی وزیر مرتضیٰ وہاب نے سندھ میں گورنر راج کو بلی کے خواب میں چھیچھڑوں سے تشبیہ دے دی کہتے ہیں گورنر راج کی باتیں پہلے بھی ہوتی رہیں کراچی کی نجی جامعہ میں جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کراچی کے مسائل کوئی بھی حکومت اکیلے حل نہیں کر سکتی عدلیہ کی عزت اور احترام ہے، میرے لیے عدلیہ کے بارے میں بات کرنا نامناسب ہے ہر ادارے کو دوسرے ادارے کا احترام کرنا چاہیے ان کا کہنا تھا کہ لاہور کی تصاویر بھی دیکھی ہیں لیکن تنقید کا نشانہ صرف سندھ حکومت کو بنایا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کو بھی این ڈی ایم اے کے حوالے کردینا چاہیے۔
مرتضیٰ وہاب