ملک کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، عنایت اللہ خان 

ملک کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، عنایت اللہ خان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  


صوابی (بیورورپورٹ) جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر و سابق صوبائی وزیر صحت و بلدیات عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ملک کی تحفظ اور بقاء کے لئے کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کرئے گی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی یوتھ صوابی کے زیر اہتمام صوابی امن چوک میں آزادی نائٹ وجیوے پاکستان ریلی سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ ریلی شیوہ اڈہ سے شروع ہو کر صوابی امن چوک میں اختتام پذیر ہوگیا۔جس میں ضلع بھر سے نوجوانوں اور عوام نے شرکت کی۔ریلی کی قیادت سابقہ سینئر منسٹر عنایت اللہ خان،جماعت اسلامی یوتھ پاکستان کے مرکزی صدر زبیر احمد گوندل نے کی۔ریلی کی اختتام پر صوابی چوک میں عظیم الشان آزادی نائٹ سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر عنایت اللہ خان،یوتھ کے مرکزی صدر زبیر احمد گوندل،  یوتھ صوابی کے صدر عمادالدین یوسفزئی،امیر جماعت اسلامی میاں افتخار الدین،نائب امراء سعید زادہ یوسفزئی،محمودالحسن سابقہ ناظم اقبال زادہ اور عبد السلام ایڈوکیٹ نے بھی خطاب کیا۔سابقہ سینیر منسٹر عنایت اللہ خان خطاب کرتے ہوئے کہا۔کہ جماعت اسلامی پاکستان کی تحفظ اور بقا کے لیے کسی بھی قربانی سے دریع نہیں کریں گے۔اور جماعت اسلامی قائد اعظم اور علامہ اقبال کے افکار اور یوتھ کے تعاون سے پاکستان کو اسلامی اور فلاحی ریاست بنائیں گے۔انہوں نے کہا۔کہ موجود حکومت نے یوتھ کو مایوس کیا۔اور موجود حکومت تاریخ کا ناکام ترین حکومت ہے۔جس نے عوام کو صرف مایوسی مہنگائی بیروزگاری اور بدامنی دی۔اور پاکستان کو مسائلستان بنا دیا۔انہوں نے کہا۔کہ موجود حکومت سے نجات میں ہی عوام کی سکون ہے۔ اسلیے آئندہ دور جماعت اسلامی پاکستان اور یوتھ کا ہے۔ کیونکہ جماعت اسلامی کے پاس عوامی مسائل کا حل اور ایجنڈا بھی ہے۔اور امانت دار اور دیانت دار قیادت ہی پاکستان کو آگے لے جا سکتی ہے۔جو کہ صرف جماعت اسلامی کے پاس ہے۔اخر میں کثیر تعداد میں نوجوانوں نے جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا۔جبکہ پروگرام میں آتش بازی ملی نغمے اور قومی ترانہ کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔