جمرود پولیس کے  ناروا رویہ کے خلاف شہری کا بچوں سمیت خود سوزی کی دھمکی

  جمرود پولیس کے  ناروا رویہ کے خلاف شہری کا بچوں سمیت خود سوزی کی دھمکی

  

جمرود (نمائندہ  خصوصی)  جمرودپریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خیال جان نے کہا کہ پولیس نے پانچ دن پہلے ہمارے گھر پر لیڈی پولیس اور وارنٹ کے بغیر چھاپہ مارا اور صندوق کے تالے توڑ کر گھر سے21 لاکھ 67ہزار روپے اور گیارہ تولے سونا اور ایک قیمتی گھڑی لے گئے ہیں  اور اب  پولیس اس کی رپورٹ بھی درج نہیں کررہی ہے جوجہ ہمارے ساتھ سرارسر زیادتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے جب اگلے دن اس واقعہ کے خلاف پریس کانفرنس کیا  تو اس کے بعد پولیس نے ہمیں ڈرایا دھمکایا اور ہمیں منشیات کے جعلی کیس میں پھنسایا۔انہوں نے کہا کہ ہماری فریاد سننے کی بجائے پولیس نے اب ہمارے ایک یتیم بھتیجے عبداللہ کو گھر سے اٹھایا اور اس کے خلاف منشیات کا جھوٹامقدمہ درج کرایا۔انہوں نے کہا کہ گرفتار ہونے والا عبداللہ گھر کا واحد کفیل ہے اور ان کے چھوٹے چھوٹے یتیم بہن بھائی گھر میں اکیلے رہ گئے ہیں۔خیال جان نے حکومت، علاقے کے مشران اور متعلقہ اداروں سے دادرسی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں انصاف نہ ملا تو عدالت کے سامنے اپنے بچوں سمیت خود سوزی کرینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -