وفاق صوبوں کے درمیان نفرتیں مت پیدا کرے،سینیٹر شیریں رحمان

وفاق صوبوں کے درمیان نفرتیں مت پیدا کرے،سینیٹر شیریں رحمان

  

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ وفاق صوبوں کی شکایات حل کرنے کے بجائے نئے پینڈورا باکس کھول رہا ہے، تباہی سرکار کی نظر کراچی کی معیشت پر ہے،سندھ وفاقی کی کالونی نہیں،حکومت صوبوں اور لوگوں کے بیچ نفرتیں مت پیدا کرے، جب سے تحریک انصاف کی حکومت آئی ہے تب سے سندھ کے خلاف غیرمناسب بیانات آ رہے ہیں، تباہی سرکار کو معلوم ہونا چاہئے ملک میں جمہوریت ہے آمریت نہیں۔ تباہی سرکار ہر معاملے پر صوبوں کے حقوق کو نظرانداز کر رہی ہے۔

 شیریں رحمان

مزید :

پشاورصفحہ آخر -