کراچی کی بہتری کیلئے این ڈی ایم اے سے ملکر کام کرینگے، ناصر حسین 

کراچی کی بہتری کیلئے این ڈی ایم اے سے ملکر کام کرینگے، ناصر حسین 

  

کراچی  (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کی بہتری کیلئے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کیساتھ مل کر کام کیا جائے گا اس عزم کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی  سے گفتگو کے دوران کیا ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ نالوں کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں مسائل ہیں  مانتے ہیں کئی جگہوں پر ہم سے کوتاہی ہوئی لیکن یہ کہنا بڑی زیادتی ہوگی کہ پیپلز پارٹی نے کچھ نہیں کیا ناصر حسین شاہ کا کہنا ایسے ریمارکس کئی دفعہ آئے ہیں کہا گیا کہ کوئی نالہ صاف نہیں کیا گیا جبکہ کئی نالے صاف کر چکے ہیں کراچی کی بہتری کے لیے اعتراض نہیں، مل کر کام کریں گے این ڈی ایم اے کو خوش آمدید کہتے ہیں وزیربلدیات سندھ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عملدرآمد کیا جائے گا یلو اور ریڈ لائن منصوبے پر اسی سال کام شروع ہو جائے گا جبکہ ہمیں احساس ہے کہ بسوں کے بارے بہت وعدے کیے لیکن نہیں آ سکیں  ابھی کوئی تاریخ نہیں دونگا، بہت جلد بسیں آ جائیں گی۔

ناصر حسین 

مزید :

صفحہ اول -