پاکستان لازوال قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا،جام اکرام 

پاکستان لازوال قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا،جام اکرام 

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا ہے کہ پاکستان لازوال قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ہے اور ہمیں اس آزادی کی قدر کرنی چاہیے کیونکہ آزادی ایک بہت بڑی نعمت ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کومقامی ہوٹل میں فیض انٹرنیشنل براڈکاسٹنگ کی لاؤنچنگ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر جشن آزادی کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا اور پاکستان کی ترقی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ تحریک پاکستان میں صوبہ سندھ نے ہراول دستے کا کردار ادا کیا اور یہ ایک تاریخی حقیقت ہے کہ صوبہ سندھ نے قیام پاکستان کے لئے سب سے پہلے قرار داد منظور کی۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن ہم سے تقاضا کرتا ہے کہ ہم سب اپنے اختلافات بھلا کر پاکستان اور اپنے صوبے سندھ کی ترقی کے لئے کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی پاکستان کی سالمیت پر یقین رکھتی ہے اور اس کے رہنما اور کارکن پاکستان کے دفاع کے لئے ہر قربانی دینے کے لئے تیار ہیں۔ صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ آج یہ عہد وفا کا دن ہے اور ہمیں قائد اعظم محمد علی جناح کے سنہرے اصولوں پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ صوبے کی ترقی کے لئے موثر اقدامات کررہی ہے اور صوبے سے بیروزگاری اور غربت کے خاتمے کے لئے صوبے میں صنعتوں کا جال بچھا رہی ہے

مزید :

صفحہ آخر -