پاکستان بزنس پروفیشنل کونسل ابوظہبی کا ویبینار(آج) ہوگا
کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان بزنس پروفیشنل کونسل ابوظہبی کے زیر اہتمام پاکستانی معیشت،اس پروبا کے اثرات اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں (خصوصاً یواے ای)کے لیے مستقبل کے مواقعوں کے حوالے سے ویبینار 15اگست کو منعقد ہوگا۔اس ویبینار میں عالمی مارکیٹ میں پاکستان کی اقتصادی صورت حال،اس کے اثرات اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو حقیقی ترقی کی راہ پر کس طرح کامزن ہونا ہے جیسے امور پر ماہرین روشنی ڈالیں گے۔ڈاکٹر مشتاق حسین، ایشیا ای یونیورسٹی ملائشیا کے پروفیسر اور اقوام متحدہ کے سابق اقتصادی ماہر خصوصی اسپیکر ہوں گے۔ وہ عام طور پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور خاص طور پر متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں پر پڑنے والے اثرات پر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ ڈاکٹر حسین ملکی معاشی منصوبوں کے بھی ماہر ہیں۔ویبینار میں مہمان اسپیکر، فنانشل ڈیلی کے ایگزیکٹو ایڈیٹر منظر نقوی پاکستان معیشت کے زمینی حقائق،وبائی مرض کے اس پر اثرات اور حکومت پاکستان کے محرک منصوبے کے حوالے سے روشنی ڈالیں گے۔پی بی پی سی کے صدر ڈاکٹر ایس قیصر انیس استقبالیہ خطاب کریں گے جبکہ پی بی سی دبئی کے ایم اقبال داد مختصر خطاب کریں گے۔ویبینار کے میزبان ڈاکٹر اے ہادی شاہد ہوں گے جبکہ وی پی پروگرام پی بی پی سی ابوظہبی محمد اقبال نسیم اختتامی کلمات کریں گے۔اس ویبینار میں زوم میٹنگ ID: 826 1827 5684 اور پاس ورڈ: B7AMqT کے ذریعے شرکت کی جاسکتی ہے۔