مسجد میں رقص،مقدمے کیلئے عدالت میں درخواست دائر
کراچی (اسٹاف رپورٹر)مقامی وکیل لیاقت علی خان گبول نے مسجد وزیر خان میں رقص کے معاملے پر اداکاروں کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لیے ڈسٹرکٹ سیشن جج ساؤتھ کی عدالت میں درخواست جمع کرادی ہے۔لیاقت علی خان گبول نے درخواست سلیم خان ایڈوکیٹ کے توسط سے دائر کی ہے۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ ٹی وی اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید نے رقص کر کے مسجد کاتقدس کو پامال کیا۔ سوشل میڈیا پر ڈانس کی ویڈیو اور تصاویر دیکھ کر شدید رنج ہوا۔اداکارہ صبا قمر,بلال سعیدو دیگر نے مسجد کی بے حرمتی کرکے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا۔اداکاروں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لیے تھانہ سٹی کورٹ میں درخواست دی لیکن پولیس نے کارروائی سے انکار کیا۔عدالت سے استدعا ہے کہ صبا قمر, بلال سعید ودیگر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے