کراچی میں:جشنِ آزادی کی رونقیں عروج پررہیں 

کراچی میں:جشنِ آزادی کی رونقیں عروج پررہیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں آزادی کا جشن بھر پور انداز میں منایاگیا، شہر کے مختلف مقامات پر آزادی کے دن کی مناسبت سے تیاریاں کی گئی تھیں۔پاکستان سے محبت کا اظہار کرتے لوگ خوبصورتی سے سجائے گئے مقامات پر یادگار وقت گزار تے رہے۔کراچی کی شاہراہوں پر بہت گہما گہمی دیکھنے میں آئی، شہر کے بیشتر مقامات پر آزادی کے دن کی مناسبت سے رونقیں عروج پرر ہیں۔شہر میں جگہ جگہ دنیا بھر میں ملک کی پہچان بنے ہوئے پاکستان کے مقامات کے ماڈل لگائے گئے تھے، جو شہر کی دلکشی میں اضافے کا باعث بن رہے تھے۔شہر میں جگہ جگہ موجود پاکستانیوں نے قومی پرچم لہرا کر سر فخر سے بلند کیا، بچوں، بڑوں، خواتین سب نے قومی پرچم کے رنگوں کی مناسبت سے کپڑے زیب تن کیے، بیج لگائے، ہاتھوں میں بینڈ پہنے، سروں پر قومی پرچم سے مزین کیپ اور ہیٹ پہنے۔خواتین نے قومی پرچم کے رنگوں کی چوڑیاں پہنیں، کسی نے فیس پینٹنگ کی ہے تو کسی نے اپنے دل کے قریب پر چم لگایا ہواتھا۔شہر میں ٹرکوں، پک اپ، دیگر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر لوگ پرچم لے کر اور اپنے چہرے اور جسم پر سجا کر جگہ جگہ ریلیاں نکال رہے تھے۔ریلیوں، چوکوں او رچوراہوں پر تیز آواز میں قومی نغمے و ترانے بجائے جاتے رہے۔کئی جگہ نوجوانوں نے جوش و جذبے سے سرشار ہو کر پاکستان کے حق میں نعرے بھی بلند کیئے۔شہر کی مساجد میں نمازِ جمعہ کے اجتماعات میں ملک کی سلامتی، خوش حالی اور ترقی کے لیے دعا بھی مانگی گئی۔پولیس و ٹریفک پولیس اہلکار بھی شہر میں بیجز پہنے پرچم لگائے، پرچم کے رنگوں کے ماسک پہنے ڈیوٹی انجام دیتے نظر آئے۔

مزید :

صفحہ آخر -