بلین ٹری سونامی، ملک میں سرسبز انقلاب آئے گا، زرتا ج گل 

بلین ٹری سونامی، ملک میں سرسبز انقلاب آئے گا، زرتا ج گل 

  

 ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ،سٹی رپورٹر)''پلانٹ فار پاکستان''کے تحت سپورٹس کمپلیکس ڈیرہ غازی خان میں شجرکاری کی گئی۔موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت زرتاج گل وزیر،مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی،ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق اور دیگر نے(بقیہ نمبر1صفحہ10پر)

 نیم،بکائن،امرود،سکھ چین،پلکن اور مختلف اقسام کے 70 سے زائد پودے لگائے.موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت زرتاج گل وزیر،مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی اور ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے سپورٹس کمپلیکس میں پلانٹ فار پاکستان کے تحت شجرکاری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ ہر پودے کی دیکھ بھال کرکے اسے تناور درخت بنایا جائے گا۔وزیر اعظم کی بلین ٹری سونامی کی تکمیل سے ملک میں سرسبز انقلاب آئے گا جس سے کرہ ارض کے درجہ حرارت میں کمی کے ساتھ ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ ہوگا۔اس موقع پر وزیر مملکت زرتاج گل وزیر،مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی،ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق،کمانڈنٹ بی ایم پی حمزہ سالک،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز سمیع اللہ فاروق،حسنین خالد سنپال،اسسٹنٹ کمشنر صدر راشد نعمت،چیئرمین مارکیٹ کمیٹی ملک محمد رفیق اعوان،چیئرمین بیت المال محمد حسین نیازی، ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطاء الرحمن،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد،ڈی ایف او ڈاکٹر فضل الرحمان، محبوب حسین،ٹائیگر فورس کے جوان،سیاسی و سماجی شخصیات اور زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین  نے پودے لگائے۔ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے شرکاء میں کلین اینڈ گرین مہم کی کیپ بھی تقسیم کیں دریں اثناء  ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ)  وزارت اطلاعات و ثقافت پنجاب کے زیر اہتمام جشن آزادی تقریبات کے تحت ڈی جی خان آرٹس کونسل میں میوزیکل کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا۔موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔مقامی،بلوچی اور ملتان کے مرد و خواتین گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگایا وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آباؤ اجداد کی لازوال قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا۔14 اگست تجدید عہد کا دن ہے۔ملک کو آج بھی 1947 کے جوش و جذبہ کی ضرورت ہے۔کورونا وائرس کی وجہ سے تقریبات پر پابندی تھی تاہم ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے آزادی کا جشن منایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے اس کی قدر کی جائے۔وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی اور کرفیو کو ایک سال سے زائد عرصہ گزرنے پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے شہدا کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی اور کشمیریوں کو بھی آزادی کی نعمت حاصل ہوگی۔میوزیکل کنسرٹ میں نبیل عباس،میرو صباح،شمیم انصاری،خالق شمیم انصاری اور دیگر نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔قبائلی علاقہ بارتھی کے محمد خان نے"  نڑ سر'' کی مہارت دکھائی اور بلوچوں نے قبائلی تلوار رقص کا شاندار مظاہرہ کیا محبوب حسین نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دئیے۔ڈائریکٹر آرٹس کونسل سلیم قیصر نے کہا کہ ٹیلنٹ کے فروغ کیلئے آرٹس کونسل کا پلیٹ فارم استعمال کیا جاتا رہے گا۔میوزیکل کنسرٹ میں اسسٹنٹ کمشنر صدر راشد نعمت،چیئرمین بیت المال محمد حسین نیازی،پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک محبوب ثاقب،ریحانہ عنبرین اور مردوخواتین اور بچے موجود تھے۔

زرتاج گل

مزید :

صفحہ آخر -