با غ سے پھل توڑنے پر زمیندار نے 6سالہ بچے کی ٹانگ توڑ ڈالی 

با غ سے پھل توڑنے پر زمیندار نے 6سالہ بچے کی ٹانگ توڑ ڈالی 

  

 مظفرگڑھ (نامہ نگار)زمیندار نے باغ سے پھل توڑنے پر 6 سالہ معصوم بچے کی ٹانگ توڑ دی,مقدمہ درج, ایک ملزم گرفتار, دوسرا فرار,بچے کے والد اور مدعی مقدمہ سجاد احمد سکنہ موضع یاکیوالی نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں بتایا کہ اس کے 6 سالہ بیٹے عمیر نے گھر کے پاس(بقیہ نمبر3صفحہ10پر)

 واقع باغ سے گزرتے ھوئے مٹھڑے کا ایک پھل توڑ لیا جس پر باغ کا مالک نذر حسین مشتعل ھو گیا اور اس نے اپنے ساتھی ثناء  اللہ کے ساتھ مل کر عمیر کو زبردست تشدد کا نشانہ بنایا اور اس پر  لاتوں، مکوں، گھونسوں اور تھپڑوں کی بارش کر دی اور پھر سوٹے کا وار کرکے عمیر کی ٹانگ توڑ دی بچے کی چیخ و پکار سن کر وہ  اہل علاقہ کے ھمراہ موقع پر پینچا اور عمیر کو نذر حسین اور ثناء اللہ سے چھڑایا اطلاع کرنے پر تھانہ صدر علی پور کی پولیس نے موقع پر  پہنچ کر  ہسپتال سے بچے کا میڈیکل معائنہ کرایا اور نذر حسین اور ثناء اللہ کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعات 295/20  337  f5 کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم نذر حسین کو گرفتار کر لیا ھے جبکہ دوسرا ملزم ثناء اللہ فرار ھو گیا ھے, مدعی مقدمہ نے پولیس پر ملزمان کی طرف داری کرنے کا الزام لگاتے ھوئے ڈی ایس پی علی پور, ڈی پی او مظفر گڑھ اور  آر پی او ڈیرہ غازی خان سے انصاف دلانے کی اپیل کی ھے.

مزید :

صفحہ آخر -