رحیم یارخان: چوری کی 15وارداتیں  شہری قیمتی اشیاء،نقدی سے محروم

رحیم یارخان: چوری کی 15وارداتیں  شہری قیمتی اشیاء،نقدی سے محروم

  

رحیم یار خان ( بیورو رپورٹ) چوری کی 15 وارداتیں‘ ملزمان نقدی‘ طلائی زیورات‘ موٹر سائیکل‘موبائل فون‘ اے سی‘ (بقیہ نمبر10صفحہ10پر)

گھریلو سامان‘ کتا اور مویشی چرا کر فرار‘ مالکان کی رپورٹ پر مقدمات درج۔تفصیل کے مطابق چوری کی پہلی واردات چک 1 کے رہائشی خالد حسین کے ساتھ پیش آئی جہاں 4 ملزمان عبدالرحمن وغیرہ نے 5 لاکھ 75 ہزار روپے کی نقدی اور طلائی زیورات چرا لیے‘ دوسری واردات موضع چانجنی کے رہائشی غلام یٰسین کے ساتھ پیش آئی جہاں 4 ملزمان بخت علی وغیرہ 3 لاکھ 1 ہزار روپے کی نقدی اور طلائی زیورات چرا لیے‘ تیسری واردات چک 54 کے رہائشی محمد جاوید کے ساتھ پیش آئی جہاں 3 ملزمان محمد رمضان وغیرہ نے 2 لاکھ 64 ہزار روپے مالیت کا گھریلو سامان اور اے سی چرا لیا‘ چوتھی واردات رکن پور کے رہائشی غلام عباس کے ساتھ پیش آئی جہاں 4 ملزمان محمد زین وغیرہ نے 40 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ پانچویں واردات شعیب ٹاؤن کے رہائشی شہیر عباس کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 75 ہزار 500 روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ چھٹی واردات فیصل بازار کے رہائشی عبیداللہ شر کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 70 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ ساتویں واردات بستی غلام محمد کے رہائشی کامران کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 50 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ آٹھویں واردات سول ہسپتال کے رہائشی محسن اقبال کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 85 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ نویں واردات سیٹلائٹ ٹاؤن کے رہائشی علی رضا کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 60 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ دسویں واردات خانبیلہ کے رہائشی عبدالحمید کے ساتھ پیش آئی جہاں 4 ملزمان مدثر وغیرہ نے 60 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ گیارہویں واردات اللہ جوایا لاڑ کے رہائشی محمد کاشف کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 60 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ بارہویں واردات چک 44 کے رہائشی غلام محی الدین کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 23 ہزار 500 روپے مالیت کا موبائل فون اور استری چرا لی‘ تیرہویں واردات بیٹ بھتڑ کے رہائشی محمد یحییٰ کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 18 ہزار روپے مالیت کا موبائل فون چرا لیا‘ چودھویں واردات ترنڈہ محمد پناہ کے رہائشی محمد عربی عباسی کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 80 ہزار روپے مالیت کے مویشی چرا لیے جبکہ پندرہویں واردات موضع بوہی واڑ کے رہائشی میاں مبشر علی کے ساتھ پیش آئی جہاں 3 ملزمان محمد سلیم وغیرہ نے 2 لاکھ روپے مالیت کا کتا گرے باؤنڈ چرا لیا اور فرارہوگئے‘ مالکان کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

وارداتیں 

مزید :

صفحہ آخر -