آزادی کی حفاظت کیلئے وطن کو ہر سطح پر مضبوط بنانا ہوگا: ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی

   آزادی کی حفاظت کیلئے وطن کو ہر سطح پر مضبوط بنانا ہوگا: ڈاکٹر منصور اکبر ...

  

 ملتان (سٹاف رپورٹر)بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں 73 ویں جشن یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلہ میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے فیکلٹی ممبران اور ملازمین کے ہمراہ جناح آڈیٹوریم کے باہر پرچم کشائی کی.تقریب میں سکیورٹی کی جانب سے انہیں سلامی پیش کی گئی. اس موقع پر وائس چانسلر نے اپنے خطاب میں کہاکہ آزادی ایک بہت بڑی نعمت ہے. ہم میں سے اکثر لوگ اس کی قدر نہیں کرتے کیونکہ یہ ہمیں میسر ہے. اگر آزادی کی صحیح (بقیہ نمبر19صفحہ10پر)

قدرو قیمت پوچھنی ہے تو مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے لوگوں سے پوچھیں. ہمیں اپنی اس آزادی کی حفاظت کے لیے اپنے وطن کو ہر سطح پر مضبوط بنانا ہوگا.سیاست سے لے کر سرحد تک معیشت سے لے کر ثقافت تک ہمیں اپنی روایات کو روشن بنانا ہے.اس موقع پر پرو وی سی پروفیسر ڈاکٹر علیم احمد خان، ڈین پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری، ڈین پروفیسر ڈاکٹر مسعود اختر، ڈین پروفیسر ڈاکٹر عمران شریف چوہدری، ڈین پروفیسر ڈاکٹر حکومت علی، ڈین انجینئر پروفیسر ڈاکٹر طاہر سلطان، ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر، صدور شعبہ، ڈائریکٹرز، پرنسپلز، انتظامی افسران، ملازمین اور ان کے بچے بھی موجود تھے.جشن آزادی کی تقریب میں کیک بھی کاٹا گیا. تقریب کے آخر میں شعبہ عربی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحیم نے ملکی سلامتی اور یونیورسٹی کی ترقی کے لیے دعاکروائی.  

مزید :

صفحہ آخر -