آزادی ایک نعمت، پاکستان جنت کاٹکڑا ہے، امتیاز قریشی
مظفرگڑھ(نامہ نگار)سابق صوبائی پارلیمانی سیکرٹری میاں امتیاز علیم قریشی نے کہا ہے کہ آزادی ایک نعمت ہے اور پاکستان جیسا جنت کا ٹکڑا دے کر ہمیں عزت اور خوشحالی دی ہم اس کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے، یہ بات انہوں نے آزاد میڈیا گروپ خان گڑھ کے زیراہتمام جشن آزادی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ایس ایچ او تھانہ خان گڑھ انسپکٹر چودھری جاوید اختر نے کہا کہ قائداعظم کے فرمان کے مطابق ہمیں کام کرنا ہے تاکہ یہ ملک ترقی (بقیہ نمبر20صفحہ10پر)
کر سکے, صدر ڈسٹرکٹ ہیڈماسٹرز ایسوسی ایشن مظفرگڑھ رانا فرزند علی نے کہا کہ ہر ادارہ اپنی حدود میں رہ کر یہ عہد کرے کہ وہ عوام کو سہولت بہم پہنچائے گا, سابق ای ڈی او تعلیم ملک کبیر احمد عاربی ایڈووکیٹ نے کہا کہ حب الوطنی کا تقاضا ہے کہ ہم ملک و قوم کی ترقی کیلئے متحد رہیں اور اپنی اپنی ذمہ داریوں کو ایمانداری سے ادا کریں, ممتاز ماہر تعلیم حاجی قربان حسین نے کہا کہ ہم وہ کام کریں کہ جس سے ہم اپنے پاؤں پر کھڑے ہوسکیں اور پھر ہمیں کسی کی ضرورت نہ پڑے۔ عوامی راج پارٹی کے راہنما ڈاکٹر عبدالرشید شیخ نے کہا کہ خوشی کے اس موقع پر ہم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں،ہمارا جینا مرنا کشمیری عوام کے ساتھ ہے۔ جس طرح ہم نے کشمیر کو اپنے نقشہ میں شامل کیا ہے اسی طرح ایک دن خطہ کشمیر بھی پاکستان کا حصہ ہو گا, چیئرمین پنجاب وکلاء محاذ رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ نے کہا کہ 73 واں یوم آزادی تعمیر و ترقی کے نئے سفر کا نقطہ آغاز ہے, پوری قوم اس نئے جذبہ سے یوم آزادی منا رہی ہے, تقریب سے سابق چیئرمین بلدیہ خان گڑھ حاجی لیاقت علی قریشی, سابق سٹی ناظم خان عبدالقیوم خان, سابق جوائینٹ سیکرٹری ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان نوب شہباز احمد خان ایڈووکیٹ, ملک محمد نقی کمبوہ ایڈووکیٹ, صدر متحدہ شہری محاذ خان گڑھ رانا سہیل فرزند, حکیم نواب محمد بلال خان, چئیرمین آزاد میڈیا گروپ نواب سیف اللہ لوہانی, قاری خالد محمود ضیاء, کریم بخش کھچی, صدر پنجاب ٹیچرز یونین مرکز خان گڑھ سید انتصار مہدی وکیل ہائر سیکنڈری سکول سٹی کیمپس کے ایڈمن چیف رانا محمد وقاص نے خطاب کیا, تقریب میں چیئرمین مجلس عاملہ ملک محبوب مجید, شیخ عمر علی, جنرل سیکرٹری آزاد میڈیا گروپ شیخ محمد فرحان, شیخ محمد وقاص, عمر عزیز قریشی, میاں کاشف درگھ, محمد عمران, خواجہ عتیق الرحمن, شیخ محمد صہیب شفیع ایڈووکیٹ, ممتازچائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر سعید شیخ, ملک محمد رفیق نمائندہ واپڈا, رانا اشفاق شکور سمیت محکمہ تعلیم کے اہلکار، اساتذہ، طلباء, تاجروں اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جبکہ نائب مہتمم جامعہ عثمانیہ خان گڑھ قاری عزیز الرحمن نے ملکی تعمیر و ترقی کے لئے خصوصی دعا کرائی,