سلنڈر دھماکے میں زخمی باپ کے بعد بیٹا بھی چل بسا 

سلنڈر دھماکے میں زخمی باپ کے بعد بیٹا بھی چل بسا 

  

 وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)گزشتہ اتوارہونے والاسلنڈر دھماکہ دوقیمتی جانیں لے گیاباپ کے بعدبیٹابھی جاں بحق ہوگیا۔ سلنڈر پھٹنے کے نتیجہ میں زخمی ہونے والے دکان کے مالک کی وفات کے بعداس کابیٹابھی نشترہسپتال میں جاں بحق ہوگیاہے گزشتہ اتوارکونادرمارکیٹ میں ریفلنگ کے دوران سلنڈرپھٹنے سے دکان کامالک شاہدحسین زیدی اس کابیٹا محمد شہبازاورہمسایہ دکانداراسحاق شدیدز خمی ہوگئے(بقیہ نمبر23صفحہ10پر)

 تھے کہ جمعرات کے دن شاہدحسین زیدی نشترہسپتال میں جاں بحق ہوگیاتھاجبکہ کل بروزجمعہ اس کازخمی جواں سال بیٹامحمدشہبازبھی جان کی بازی ہارگیاہے سلنڈردھماکہ کے تیسرے زخمی محمداسحاق کی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے سلنڈردھماکہ کو6دن گذرنے کے باوجودتاحال انتظامیہ ریفلنگ کرنے والوں خلاف کاروائی کرنے سے گریزاں دکھائی دیتی ہے جبکہ شہراورگردونواح میں لاتعداددکانوں پرحفاظتی اقدامات کے بغیرریفلنگ کاسلسلہ بدستورجاری ہے۔

چل بسا

مزید :

صفحہ آخر -