بہاولپور میں نہیں سیکرٹریٹ صرف ملتان میں بنے گا،ڈاکٹر اختر ملک
ملتان (نیوز رپورٹر)اختر ملک نے ممبران قومی وصوبائی اسمبلی کے ہمراہ گزشتہ روز جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے ایشو پر میڈیا سے گفتگو کی۔اس موقع پر معاون خصوصی جاوید (بقیہ نمبر24صفحہ10پر)
اخترانصاری،ملک احمد حسن ڈیہڑ ایم این اے اور پارلیمانی سیکرٹری و ترجمان حکومت پنجاب ندیم قریشی،ممبران صوبائی اسمبلی وسیم خان بادوزئی،سبین گل، قاسم خان لنگاہ،چئیرمین ایم ڈی اے میاں جمیل،کمشنر شان الحق اور ڈپٹی کمشنر عامر خٹک بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں چیف سیکرٹری،آئی جی پولیس اور16 محکموں کے با اختیار سیکرٹری تعینات کئے جائیں گیجس کے لئیصوبائی کابینہ نے رولز آف بزنس کی منظوری دے دی ہے،ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ میں ایک ذمہ دار ممبر اسمبلی اور پارٹی رکن ہونے کے ناطے بہاولپور میں سیکرٹریٹ بننے کی خبر کی نفی کرتا ہوں،سیکرٹریٹ صرف ملتان میں بنے گاجس پر ہم سب متفق ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلی فیصلہ کرے گی کہ سیکرٹریٹ کس مقام پر بنے گا،فی الحال چیف سیکرٹری تین دن ملتان اور تین دن بہاولپور میں بیٹھیں گے،سیکرٹریٹ کے لئے مختص4 ارب روپے میں سے نصف رقم ملتان اور نصف بہاولپور میں خرچ کی جائے گی اور یہ رقم انفراسٹرکچر اور دفاتر کی تعمیر پر خرچ کی جائے گی،وزیر توانائی نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ کی کمیٹی میں ملتان، وہاڑی، خانیوال،لودھراں، لیہ اور مظفر گڑھ کے اضلاع کو نمائندگی نہیں دی گئی تھی،مخدوم شاہ محمود قریشی نے اس صورتحال سے وزیر اعظم عمران خان کو آگاہ کیا اور پھر وزیر اعظم کی ہدایت پر ہمارے وفد نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی،ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ ملتان اور ڈی جی خان کے علاوہ بہاولپور ڈویڑن کے ممبران اسمبلی بھی ملتان کو صوبائی دارالحکومت بنانے کے حق میں ہیں،ملتان کو صوبائی دارالحکومت بنانے کے لئے دوبارہ دستخطی مہم شروع کی جارہی ہے،وزیر توانائی نے کہا کہ اپوزیشن سیاسی شعبدہ بازی کے ذریعے جنوبی پنجاب کے عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنا چاہتی ہے،ماضی میں دو تہائی اکثریت رکھنے والی جماعت صوبے کے نام پر جنوبی پنجاب کے عوام کو دھوکہ دیتی رہی جب کہ موجودہ حکومت علیحدہ صوبے کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ رولز آف بزنس کا بل جلد صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا،ہم نے جنوبی پنجاب صوبہ کے نام پر ووٹ لئے تھے اور اب جنوبی پنجاب علیحدہ صوبے کے موقف سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے،ملتان کے ممبران اسمبلی مخدوم شاہ محمود قریشی کی قیادت میں صوبہ جنوبی پنجاب کے لِے متحد ہیں،ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ میں علیحدہ صوبے کے لئے آواز بلند کرنے پر تاج محمد لنگاہ اور اس خطے کے دانشوروں اور شاعروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،صوں ائی وزیر نے کہا کہ کورونا وباء سے قبل ملتان کے لئے57 ارب روپے کا پیکج تیار کیا گیا تھا جس پر دوبارہ عملدرآمد شروع کیا جارہا ہے،عید الاضحیٰ پر مثالی صفائی پر میں کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،وزیر توانائی نے مزید کہا کہ یوم آزادی کے موقع پر ہمیں مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کو بھی یاد رکھنا ہے۔ترجان حکومت پنجاب ندیم قریشی نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبے کا مطالبہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پی ٹی آئی کیآئین میں شامل کرایا تھا،جنوبی پنجاب صوبہ کے حوالے سے ملتان کے اراکین اسمبلی کے خاموش رہنے کا تاثر درست نہیں،ہم نے جنوبی پنجاب صوبہ کا مقدمہ ہر جگہ لڑا ہے اور لڑیں گے۔
ڈاکٹر اختر ملک