ن لیگ کے زیراہتمام جشن آزادی کی تقریب، جاوید ہاشمی کی شرکت

ن لیگ کے زیراہتمام جشن آزادی کی تقریب، جاوید ہاشمی کی شرکت

  

 ملتان (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے یوم جشن آزادی کی منعقدہ تقریب میں مختلف قرادوں میں مطالبہ کیا ہے کہ مقتدر ادارے اپنے آپ کو 73سالوں (بقیہ نمبر37صفحہ10پر)

 سے جاری سیاسی کھیل سے علیحدہ کریں اور اپنے حلف، قانون، آئین کے مطابق متعین کردہ اصولوں پر خود کو ڈھالیں، عالم اسلام نہتے کشمیریوں کی آزادی کے لئے متحد ہوجائیں اور عالمی ادارے خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے کی بجائے سنجیدگی سے اپنی ذمہ داری کو پورا کریں اور بھارتی جارحیت کو ظلم و ستم سے روکیں، مریم نواز کی گاڑی پر حملہ میں ملوث حکومت پنجاب کے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں ناعاقبت اندیش حکومت سے چھٹکارہ پانے اور عوام کو مہنگائی، بے روزگاری لاقانونیت، اقربا پروری سے نجات کیلئے لیگی کارکن ہر اول دستے کا کردار اداکرنے کو تیار ہیں، الگ صوبہ جنوبی پنجاب کے قیام کے لئے ملتان کے میڈیا کا کردار لائق تحسین ہے جنہوں نے الگ صوبہ جنو بی پنجاب کی راہ میں رکاوٹ کا سبب بننے والوں کو بے نقا ب کیاجس کو لیگی کارکنوں نے ہاتھ اٹھا کر منظور کیا اور ملک وقوم کی سلامتی، ترقی و خوشحالی، استحکام کے سلسلے میں بھرپور انداز میں یکجہتی کا کردار ادا کیا مسلم لیگ (ن) سٹی کے زیراہتمام لیگی رہنما چوہدری عنائیت اللہ کی رہائش گاہ پر منعقدہ تقریب میں مہمان خصوصی سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی تھے جبکہ اس موقع پر دیگر لیگی رہنما محمد اسلم ہمایوں، واصف بٹ، ملک محمد بخش بھٹی، چوہدری مظفر یسین، رانا سجاد، چوہدری عنائیت اللہ،شیخ عمران بہاری، چوہدری محمد ندیم سپل، مرزا جمیل مغل، مرزا نعیم بیگ، مسعود احمد قریشی،منیر اختر لنگاہ، عبد الرحمن فری، سید طارق محمود زیدی، محمد اشرف، ملک مشتاق کھوکھر، مطیع الحسن بخاری،سجاد ساولہ، راؤ ابرار علی، شبیر چوہان،، عظیم اقبال،احتشام جٹ،وقاص کمبوہ، محمد امین ودیگر نے شرکت کی اور اس موقع پر یوم جشن آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا۔

مزید :

صفحہ آخر -