ملکی مسائل کے حل کیلئے جذبہ حب الوطنی کی ضرورت: وی سی خواتین یونیورسٹی 

ملکی مسائل کے حل کیلئے جذبہ حب الوطنی کی ضرورت: وی سی خواتین یونیورسٹی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان(سٹاف رپورٹر) خواتین یونیورسٹی ملتان میں جشن آزادی جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا، پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی جس میں حکومتی ایس اوپیز کے مطابق اساتذہ، افسروں نے شرکت کی اور سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے پرچم کشائی کی گئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے کہا کہ قیام پاکستان کا مقصد یہ تھا کہ انسانوں کو انسانوں کی غلامی سے نکالا جائے تاکہ بندگان خدا اپنی زندگی آزادی سے گزار سکیں، آج ہم(بقیہ نمبر27صفحہ10پر)
 آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں‘ اس وقت ملک مختلف مسائل میں گھرا ہوا ہے جس میں جذبہ حب الوطنی کی ضرورت ہے، کرونا کی وجہ معاشی سماجی مسائل پیدا ہوئے ہیں جن کے ساتھ بطور قوم ہی نمٹا جاسکتا ہے‘تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر فرزانہ اکرم (رجسٹرار)‘ ڈاکٹر عصمت ناز نے بھی خطاب پیش کیا۔بعد ازں وائس چانسلر ڈاکٹر عظمی قریشی نے اساتذہ اور انتظامی افسراں اور سیکورٹی سٹاف میں تعریفی سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے، اس موقع پر ڈاکٹر حنا علی، ڈاکٹر مریم زین، کامران بھٹہ اسد بھٹہ، ریحان قادر اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

مزید :

صفحہ آخر -