یوم آزادی پرملک وقوم کی ترقی کاعہد کرنا ہوگا، طاہر اقبال چوہدری
وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رکن قومی اسمبلی طاہر اقبال چوہدری نے پوری قوم کو74 ویں یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئیں سب مل کر ایک دوسرے کے خلاف دلوں کی قدورتیں ختم کریں اور عہد کریں کہ ہم نے اپنی (بقیہ نمبر29صفحہ10پر)
تمام تر صلاحیتیں ملک اور قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے صرف کرنی ہیں یوم آزادی فورم میں گفتگو کرتے ہوئے طاہر قبال چوہدری نے کہا کہ قومیں وہی ترقی کرتی ہیں جو اپنے قائد اپنے راہبر اور رہنما کے بتائے ہوئے رستے پر چلتے ہیں اس لئے قائداعظم محمد علی جناح نے ہمیں اتحاد،تنظیم اور یقین محکم کا جو راستہ بتایا تھا ہمیں اسی پر چلنا ہوگا اس طرح ہم آگے بڑھ سکتے ہیں پاکستان مسلم لیگی ایم پی اے میاں ثاقب خورشید،میاں نیرب خورشید ایڈووکیٹ نے یوم آزادی کی مبارکباد کے ساتھ کہا کہ ہم 74واں یوم آزادی ایسے حالات میں منا رہے ہیں جب پوری دنیا خطرناک موذی مرض سے لڑ رہی ہے آفرین ہے اس قوم پر جس نے دیدہ دلیری سے اس مرض کا مقابلہ کیا کہ آج پوری دنیا تعریف کررہی ہے سینئر صحافی راو شہادت خان،مختار احمد بھٹی نے کہا کہ آپس کے اختلافات نے ہمیں اپنے مقصد سے ہٹا دیا ہے ہمیں اپنا اصل مقام حاصل نہیں ہوا ہمیں بحثیت قوم ملکی ترقی کیلئے کام کرنا ہوگا۔
طاہر اقبال