لازوال قربانیوں کے باعث ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں شعیب عادل
ملتان(نمائندہ خصوصی)پاکستان ریلویز میں بھی ملک بھر کی طرح جشنِ آزادی کی تقریبات کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔ جشنِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں ریلوے (بقیہ نمبر42صفحہ10پر)
ڈی ایس دفتر ملتان کے احاطے میں ایک پْروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں ڈی ایس ریلوے ملتان ڈویڑن شعیب عادل،ڈپٹی ڈی ایس صائمہ بشیر،ڈی پی او نبیلہ اسلم،سمیت دیگر افسران و ملازمین نے شرکت کی,جبکہ یوم آزادی کو یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا گیا،اس موقع پر ڈی ایس ریلوے ملتان ڈویڑن شعیب عادل نے پرچم کشائی کی،جبکہ محکمہ ریلوے کی ترقی و خوشحالی اور ملکی سلامتی کے لیے دْعا بھی کی گئی،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس ریلوے ملتان ڈویڑن شعیب عادل کا کہنا تھا کہ یوم آزادی اپنے بزرگوں کی لازوال قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے آج ہم لازوال قربانیوں کے باعث آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں ہمیں پاکستان کی ترقی کے لیے دلجمعی سے اپنا کرادر ادا کرنا ہوگا کورونا کے باعث نظام زندگی بری طرح متاثر ہوئی کورونا کے باعث پاکستان ریلوے کو اپنا آپریشن بھی بند کرنا پڑا تاہم پاکستان ریلوے ملتان ڈویڑن نے ہیڈکوارٹر کی تمام احکامات پر عمل کیا، ریلوے کی میڈیکل ٹیم کرونا میں کام کرنے پر خراجِ تحسین کی مستحق ہے جبکہ تمام ملازمین مبارکباد کے مستحق ہیں جو سخت گرمی میں ریلوے اپریشن بحال کیے ہوئے ہیں،ادھر پرچم کشائی سے قبل شہدا کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی جبکہ بعدازاں سائرن بھی بجایا گیا،اس موقع پر ریلوے پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، بعدازاں ڈی ایس ریلوے ملتان شعیب عادل،ڈپٹی ڈی ایس صائمہ بشیر اور ڈی پی او نبیلہ اسلم نے دفتر کے احاطے میں پودا بھی لگایا،تقریب میں ملی نغمے، ترانے اور ریلوے کے پولیس بینڈ نے بھی اپنی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف دْھنیں پیش کیں، تقریب کے اختتام پر ملازمین میں شیرینی تقسیم کی گئی۔ اس موقع پر ریلوے افسران و ملازمین کی کثیر تعداد شریک تھی۔ آخر میں ڈی ایس ریلوے شعیب عادل نے ریلوے ہسپتال میں مریضوں کی عیادت کی اور ان میں مٹھائی تقسیم کی۔جشن ِ آزادی کے موقع پر ریلوے ملتان ڈویڑن کے اسٹیشنوں کو رنگ برنگی لائیٹوں، جھنڈیوں اور قومی پرچموں سے سجایا گیاتھا۔ اس کے علاوہ جشنِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں ریلوے گراؤنڈ ملتان میں کھیلوں کے مختلف ایونٹ بھی رکھے گئے۔
شعیب عادل