قائد اعظم کی کاوشوں سے ہمیں آزادی ملی، دوست مزاری
روجھان (نمائندہ پاکستان ) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میردوست محمد مزاری نے کہا ہے کہ آزادی کی قیمت پاکستانی عوام کشمیری عوام سے پوچھے قائداعظم محمد علی جناح(بقیہ نمبر41صفحہ10پر)
کا عظیم احسان ہے کہ انکی کاوش کے باعث ہمیں آزادی جیسی نعمت ملی یہ بات انھوں نے مونسپل کمیٹی روجھان میں جشن آزادی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی تقریب میں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میردوست محمد مزاری،سردار شیر عالم مزاری ڈی ایس پی روجھان ثناء اللہ مستوئی اسسٹنٹ کمشنر ایڈمنسٹریٹر عثمان غنی چیف آفیسر رائے ظفر اقبال ایس ایچ او تھانہ روجھان انعام نبی بزدار سابق چیرمین غلام حیدر مزاری سابق کونسلر میردوست مزاری سابق کونسلر سجاد احمد ملک عبدالرشید پی اے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی بابر خان دورغہ صفائی ندیم گھوگانی سیکٹریری ایڈمنسٹریٹر عبدالروف مزاری یعقوب عابدی میڈیا ٹیم محمد علی ڈوگر شکیل احمد سعیدی محمد علی عامر گورچانی ضامن حسین بکھر طاہر حسین عطاری سابق ایس ڈی او واپڈہ عبدالغفار سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی تقریب میں وقت مقررہ پر ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر دوست محمد مزاری سردار شیرعالم مزاری ڈی ایس پی روجھان ثناء اللہ مستوئی اسسٹنٹ کمشنر ایڈمنسٹریٹر عثمان غنی چیف آفیسر رائے ظفر اقبال اور ایس ایچ او تھانہ روجھان انعام نبی بزدار کے ہمراہ پرچم کشائی کی بعدازاں جشن آزادی کا کیک کاٹا پرچم کشائی سے قبل پنجاب پولیس کے چاک وچوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی دی تقریب میں اسٹیج سیکٹریری کے فرائض یعقوب عابدی نے سرانجام دئیے تقریب میں ٹائیگر فورس کے جوانوں نے بھی شرکت کی تقریب میں تلاوت قرآن پاک کے فرائض یسین سومرو نعت رسول مقبول کی سعادت محمد اکرم نے سرانجام دی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میردوست محمد مزاری نے کشمیر پر ڈھائے جانیوالے بھارتی مظالم پر روشنی ڈالی اور کشمیر کی آزادی کے لیے دعائیہ کلمات کہے اور پاکستان کی آزاد قوم آزاد ملک کی اہمیت پر اظہار خیال کیا تقریب کے اختتام پر یسین سومرو نے ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی کشمیر کی آزادی کے لیے دعا کی۔
دوست مزاری