قوم کو تعلیم یافتہ بنانے کیلئے تمام وسائل  بروئے کار لائینگے، عون حمید ڈوگر

قوم کو تعلیم یافتہ بنانے کیلئے تمام وسائل  بروئے کار لائینگے، عون حمید ڈوگر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خان گڑھ(نامہ نگار)صاف پانی کی فراہمی اور ہائیر سیکنڈری سکول شاہجمال کی توسیع کے لئیے مزید رقبہ شامل کر کے دو وعدوں کی تکمیل کر دی ایگزامینیشن ہال اور مزید (بقیہ نمبر40صفحہ10پر)
کلاس رومز کی تعمیر کا افتتاح جلد کریں گے.ان خیالات کا اظہار صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے لٹریسی ایم پی اے حلقہ پی پی 276سردار عون حمید ڈوگر نیماہڑہ شہر میں صاف پانی کے پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کیا انہوں نے کہا پورے حلقہ میں  دس واٹر پلانٹ جن میں سے دو شاہ جمال میں بنے ہیں تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں کا افتتاح جلد کریں گے بعد ازاں ان کی درخواست پرڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ نے مویشی ہسپتال کے 9 کنال رقبہ سے ایگزامینیشن ہال اور کمروں کی تعمیر کے لئیے کچھ رقبہ جس کی تفصیل معلوم نا ہو سکی ہے سکول میں شامل کرنے کی منظوری دیتے ہوئے سائٹ کے دورہ کے لئیے اے ڈی سی آر اور نائب تحصیلدار نے ایم پی اے کے ہمراہ سکول اور رقبہ کا دورہ کرنا تھا مصروفیت کے باعث اے ڈی سی آر موقع پر نا آسکے جبکہ سردار عون نینائب تحصیلدار ارشاد احمد لاشاری مقامی پٹواری اور سابق چئیر مین شاہجمال مہر غلام علی کے ہمراہ دورہ کیا اس موقع پر سردار عون نے کہا کہ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول شاہجمال میں دا خل ہزاروں طلباء  کے لیئے کلاس روم ناکافی ہیں جبکہ ایگزامینیشن ہال کی اشد ضرورت ہے ان ضرورتوں کے پیش نظر انہوں نے ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ سے سکول سے متصل مویشی ہسپتال کا فارغ رقبہ سکول کو منتقل کرنے کی سفارش کی ہے جس پر کام شروع ہو چکا ہے اس ضمن میں نائب تحصیلدار ارشاد لاشاری سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے تصدیق یا تردید کرنے کی بجائیبتایا کہ اے ڈی سی آر نے ڈپٹی کمشنر کے حکم پر سکول اور مویشی ہسپتال کے رقبہ کا وزٹ کرنا تھا جو کہ وہ نا آسکے جبکہ انہیں سکول اور مویشی ہسپتال اور رقبہ کا نقشہ بنا نے کا حکم صادر ہوا ہے جو وہ بنا کر افسران بالا کو جلد پیش کر دیں گے.

مزید :

صفحہ آخر -