صوبائی وزیر سمیع اللہ چوہدری کایوم آزادی  پرتھیلیسیمیا کے مریض بچوں کیلئے خون کا عطیہ

صوبائی وزیر سمیع اللہ چوہدری کایوم آزادی  پرتھیلیسیمیا کے مریض بچوں کیلئے ...

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)یوم آزادی کے موقع پر سابق صوبائی(بقیہ نمبر35صفحہ10پر)

 وزیر و ایم پی اے سمیع اللہ چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف کے متعدد کارکنوں کے ہمراہ خون کا عطیہ دیا۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کے لئے خون کا عطیہ ان تک زندگی کی خوشیاں واپس لانے کے لئے بہترین تحفہ ہے اور آج کا دن تجدید عہد کا دن بھی ہے کہ وطن عزیز جو ہمیں اپنے اسلاف کی لازوال قربانیوں کے نتیجہ میں میسر آیا ہم اس ارض پاک کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور اپنے وطن کو وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق عظیم سے عظیم تر بنائیں گے اورانشاء اللہ خوشحالی اور ترقی پاکستانی قوم کا مقدر بنے گی۔ خون کا عطیہ دینے والوں میں طاہر محمود جانباز، قیوم اعظم خان سمیت پاکستان تحریک انصاف کے دیگر کارکنان شامل تھے۔

عطیہ

مزید :

صفحہ آخر -