یوم آزادی دراصل تجدید عہد کا دن ہے، طارق محمود باجوہ

یوم آزادی دراصل تجدید عہد کا دن ہے، طارق محمود باجوہ

  

 خانیوال(بیورونیوز) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ بار میں یوم آزادی کے حوالے سے پروقار تقریب منعقدہوئی۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق محمود باوجوہ تھے جبکہ ڈپٹی کمشنر سید آغا ظہیر عباس شیرازی،ڈی پی او محمد علی وسیم نے (بقیہ نمبر47صفحہ10پر)

بھی خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کہاکہ یوم آزادی دراصل تجدید عہد کا دن ہے بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح ؒ،علامہ اقبالؒ کے افکار،فلسفہ کو عملی شکل اورآئین وقانون کی بالادستی کو یقینی بناکرہی قیام پاکستان کے مقاصد اور خوابوں کو تعبیر دی جاسکتی ہے۔صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راؤ محمدجمیل ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے اس کی حفاظت کرنے کا عہد کرتے ہیں،جنرل سیکرٹری بار منیب احمد خان ڈاہا ایڈووکیٹ نے کہاکہ زندہ قومیں اپنے قومی تہوار جوش وخروش سے مناتی ہیں ملکی ترقی کے لیے بانی پاکستان کے افکار کی روشنی میں جدوجہد کرناہوگی۔تقر یب میں سینئر سول جج شہبازاحمد،ممبرپنجاب بارکونسل عزیز خان پنیاں ایڈووکیٹ،،ممبر ان ایگزیکٹو چوہدری عمر یونس، ملک مشتاق لڑکا، سینئر وکلاء رانا جعفرعلی خاں،چوہدری کلیم ارشد، چوہدری محمدرفیق سہو، اظہر عباس جکھڑ، شیخ عرفان ایوب،گل حسن ڈاہا، راے محمد یوسف کھرل، رانامحمداسلم، خاور ریاض مرالی، جنید خان ڈاہا اوردیگر وکلاء اور ضلعی انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی۔تقریب میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی طرف سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق محمود باجوہ، ڈپٹی کمشنر  سید آغا ظہیر عباس شیرازی،ڈی پی او محمد علی وسیم، صدر بار راؤ محمد جمیل،ممبر پنجاب بارکونسل عزیز خان پنیاں اور ممبر پنجاب بارکونسل جاوید ہاشمی ایڈووکیٹ مرحوم کو یوم آزادی کے حوالے سے یاد گار شیلڈ دی گئی۔ ممبرپنجاب بارکونسل جاوید ہاشمی ایڈووکیٹ مرحوم کی شیلڈ ان کے جونیئر جنرل سیکرٹری منیب احمد خان ڈاہا نے وصول کی۔قبل ازیں ڈسٹرکٹ بار میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے پرچم کشائی کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سید آغاظہیر عباس شیرازی،ڈی پی او محمدعلی وسیم، صدر بار راؤ محمدجمیل، جنرل سیکرٹری بار منیب احمد خان ڈاہا، ممبر پنجا ب بارکونسل عزیز خان پنیاں اوردیگروکلاء بھی شریک تھے۔ پرچم کشائی کے وقت کبوتر فضاء میں چھوڑے گئے اورملک وقوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ 

مزید :

صفحہ آخر -