حادثات میں 4افراد جاں بحق 2کیخودکشی،دولاشیں برآمد
ملتان، چوک سرور شہید، مظفرگڑھ، رحیم یارخان، (خصوصی رپورٹر،نمائندگان پاکستان) حادثات میں 4افراد جاں بحق ہوگئے 2نے خود کشی کرلی 2نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں جبکہ ایک شخص پرسرار طور پرجاں بحق ہوگیا تفصیل کے مطابقپولیس نے جعلی (بقیہ نمبر48صفحہ10پر)
رجسٹری عدالت میں پیش کرنے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔تفصیل کے مطابق چہلیک پولیس کو فیملی کورٹ جج چودھری صداقت علی کے اہلمد محمد بلال نے بتایا کہ شاہدہ پروین اور مظہر اقبال کے مابین فیملی کورٹ میں کیس زیر سماعت ہے جس میں مظہر اقبال کی جانب سے ضامن ملزم امجد علی نے عدالت میں فرد ملکیت رجسٹری پیش کی جوکہ بعد از تصدیق اے سی سٹی جعلی بوگس پائی گئی،پولیس نے ملزم امجد علی کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔ ساہیوال کا رہائشی عامر محنت مزدوری کی غرض سے اپنے بھائی کیگھر بائی پاس رہائش پذیر تھا کہ جس کی دروازہ کے کنڈے سے کپڑے سے لپٹی ہوئی لٹکتی ہوئی نعش برا?مد ہوئی ہے،اطلاع پر متعلقہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر دروازے کے کنڈے سے جھولتی ہوئی نعش تحویل میں لیکر نشتر ہسپتال کے سرد خانے پوسٹ مارٹم کے لئے رکھوانے کے بعد واقع کے متعلق کارروائی شروع کردی ہے۔ 18کسی وہاڑی روڑ جھوک لشکر کا رہائشی محمد رمضان گھر میں پراسرار طور پر مردہ حالت میں پایا گیا جس کی اطلاع متعلقہ پولیس کو دی گئی، پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعش تحویل میں لے لی گئی جس کے جسم کو کوئی تشدد کا نشانات نہ پائے گئے ہیں جبکہ اہل خانہ کی جانب سے کوئی قانونی کارروائی نہ کروانا چاہتے ہیں،متعلقہ پولیس نے ضروری کاغذی کارروائی مکمل کرنے کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردی گئی ہے۔ بستی علی والہ کا رہائشی ذیشان نے گھریلوں حالات سے دلبرداشتہ ہوکر زندگی کا خاتمہ کرنے کے لئے گندم والی گولیاں کھالی جسے تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال لایا گیا جو دوران علاج نشتر میں زندگی کی بازی ہار گیا، متعلقہ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کاغذی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ہے۔
حادثات