خیبر پختونخوا کے طول وعرض میں جشن اازادی جوش جذبہ کیساتھ منایا گیا، ریلیاں نکالیں گئیں 

خیبر پختونخوا کے طول وعرض میں جشن اازادی جوش جذبہ کیساتھ منایا گیا، ریلیاں ...

  

 پشاور،اضلاع (سٹی  رپورٹر،نمائندگان پاکستان) تاجراتحادخیبرپختونخواکے زیراہتمام 14اگست یوم آزادی کے موقع پرایک تقریب کاانعقادکیاگیاجس میں رکن قومی اسمبلی ارباب شیرعلی،رکن صوبائی اسمبلی ملک واجد اللہ، سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدرانجینئرپرویزانورمقصود،تاجراتحادکے چیئرمین مجیب الرحمن،میاں اختر،سردارحسین،زبیرگل،عدنان،ظفر،فہیم،ایاز،شوکت اوردیگرصدوراوردکانداروں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی تقریب کے شرکا نے 14اگست کی مناسبت سے کیک کاٹااورملک وقوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعاکی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجیب الرحمن نے کہاکہ 14 اگست یوم آزادی کے موقع پر اس عہد کی تجدید کیاجائے کہ مملکت خداداد پاکستان کی معاشی ترقی  استحکام او ر امن و امان کے قیام کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے اس فرمان اتحاد تنظیم اوریقین محکم کے عہد کی تجدید کی اور کہا کہ بانی پاکستان کے فرمودات پر عمل پیرا ہوکر ہی ہم پاکستان کو ترقیافتہ ممالک کی صف میں لاکر کھڑا کریں گے٭پاکستان کے73ویں یوم آزادی کے موقع پرسرحدچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں پرچم کشائی کی شاندار تقریب منعقد کی گئی۔ سرحدچیمبر کے صدرانجینئر مقصود انور پرویز نے سرحد چیمبر ہاس میں قومی پرچم لہرایا۔ اس موقع پرسرحدچیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین احسان اللہ نثاراللہ خان اور مظہر الحقراشد اقبال صدیقی اور اشتیاق محمد سمیت صنعت و تجارت سے تعلق رکھنے والے افرادبھی موجود تھے۔ پرچم کشائی کی تقریب میں پاکستان کی سلامتی  امن و امان کے قیام اورملک کی معاشی ترقی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔سرحد چیمبرکے ممبران کی جانب سے73ویں یوم آزادی کے موقع پر ملی جذبے او ر روایتی جوش خروش کا مظاہرہ کیا گیا۔اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سرحد چیمبر کے صدر انجینئر مقصود انور پرویز نے پاکستان کے 73 ویں یوم آزادی کے موقع پر کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور بھارت کے ظالمانہ اقدام کی مذمت کی گئی۔ انہوں نے 14 اگست یوم آزادی کے موقع پر اس عہد کی تجدید کی کہ مملکت خداداد پاکستان کی معاشی ترقی  استحکام او ر امن و امان کے قیام کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے اس فرمان اتحاد  تنظیم اوریقین محکم کے عہد کی تجدید کی اور کہا کہ بانی پاکستان کے فرمودات پر عمل پیرا ہوکر ہی ہم پاکستان کو ترقیافتہ ممالک کی صف میں لاکر کھڑا کریں گے۔انہوں نے نوجوان نسل کو تلقین کی کہ وہ پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لئے یکسو ہوکر محنت کریں اور اپنے ملک کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہ کریں ٭اہلسنت والجماعت پشاورکے زیراہتمام 14اگست یوم آزادی کے موقع پرریلی نکالی گئی جوکہ شیخ آبادصافی ہاوس سے براستہ ہشتنگری،چوک یادگار،پیپل منڈی،یکہ توت،سٹی سرکلرروڈ،کوہاٹی چوک سے ہوتی ہوئی نمک منڈی چوک پراختتام پذیرہوئی،ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں پاکستان اورکشمیرکے جھنڈے اوربینزاٹھارکھے تھے جن پرپاک فوج،پاکستان زندہ باد اورکشمیربنے گاپاکستان کے نعرے درج تھت ریلی کے شرکا پرجگہ جگہ شہریوں کی جانب سے پھول نچھاور کیے گئے ریلی کی قیادت تنظیم کے ضلعی قائدقاری فخرعالم زمان صدیقی،مولاناصابراللہ حیدری،مولانامحب الرحمان فاروقی،حاجی طارق حیدری،حاجی فضل وہاب صافی اوردیگرکررہے تھے ریلی کے شرکا سے اپنے خطاب میں قاری فخرعالم زمان صدیقی نے کہاکہ جس طرح 14اگست 1947کوپاکستان وجودمیں آیاانشا اللہ اسی طرح ایک دن کشمیربھی بنے گاپاکستان اورکشمیریوں کی عظیم قربانیاں اورجدوجہدرنگ لائے گی انکامزیدکہناتھاکہ 14اگست یوم آزادی کے موقع پراس عہدکی تجدیدکی گئی کہ مملکت خدادپاکستان کی ترقی واستحکام اورامن وامان کے قیام کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیاجائیگاانہوں نے کہاکہ بانی پاکستان کے فرمودات پرعمل پیراہوکرہی ہم پاکستان کوترقی یافتہ ممالک کی صف میں لاکرکھڑاکریں گے٭ پورے پاکستان کی طرح نوشہرہ میں بھی یوم آزادی پورے جوش و جذبے کیساتھ منایا جارہا ہے۔پولیس لائن نوشہرہ میں پرچم کشائی کی سادہ پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نوشہرہ اور ڈی پی او نوشہرہ  نے چم کشائی کی۔قومی پرچم کو نوشہرہ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔جشن آزادی کی خوشی میں کیک کاٹا گیا۔کشمیری عوام کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ایک منٹ  کی خاموشی اختیار کی گئی۔مون سون شجرکاری مہم کے تحت پودے بھی لگائے گئے۔ڈپٹی کمشنر نوشہرہ  میر رضا اوزگن اور ڈسٹرکٹ پولیس افیسرنجم الحسنین نے نوشہرہ کے عوام کے نام پیغام میں کہا کہ آج ہم پاکستان کی73ویں یوم آزادی منا رہے ہیں۔اس آزادی کیلئے ہمارے بزرگوں نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔تب جاکر ہمیں آزادی ملی ہے اس لئے ہمیں اس آزادی کی قدر کرکے اپنے ملک کے قوانین کی پاسداری کرکے اس کو مزید مستحکم بنانا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یوم آزادی کے موقع پر ہمیں یہ عہد کرنا ہے کہ اس ارض وطن کو عظیم سے عظیم تر بنانے کیلئے اپنی تمام تر ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے بروئے کار لاکر ملک کی ترقی میں ابنا کردار ادا کریں ٭مردان میں جشن آزادی جوش وخروش سے منایاگیا،عمارتوں پر چراغاں کیاگیا، شہر میں جگہ جگہ ریلیاں، 500فٹ لمبا اور15فٹ چوڑا قومی جھنڈا لہراگیا پولیس لائن میں سب سے بڑی تقریب منعقد ہوئی جہاں ڈی آئی جی شیر اکبر خان اور ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ خان سمیت پولیس آفیسران اوراہلکاروں کی بڑی تعداد شریک ہوئی ڈی آئی جی اورڈی پی او نے مل کر قومی پرچم لہرایا چاک وچوبند دستے نے سلامی پیش کی قبل ازیں آزادی کی رات پولیس انتظامیہ نے فلیگ مارچ کیا جس کی قیادت ڈی پی او ڈاکٹر زاہداللہ خان نے کی ریلی کے شرکاء مختلف گاڑیوں میں شہر کے مختلف بازاروں کے بعد پولیس ہیڈکوارٹر پر احتتام پذیرہوگیا ڈی پی او شہریوں اورنوجوانو میں گھل مل گئے اورانہیں جشن آزادی کی مبارک بادی، کمشنر آفس میں ڈی سی مردان عابد وزیر نے قومی پرچم لہرایا،تقریب میں بچوں اورشہریوں سمیت مختلف انتظامی آفیسران نے شرکت کی ریکسیو ون ون ٹو نے کے زیراہتمام تقریب ہوئی ادارے کے ترجمان بلال جلال کے مطابق تقریب میں پنجاب رجمنٹ سنٹر کے کرنل محمد سلمان مہمان خصوصی تھے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کمال شاہ نے دیگر مہمانوں سے مل کر پرچم کشائی کی ریسکیو کے چاک وچوبند دستے نے سلامی پیش کی اس طرح ریسکیو کے دیگر سٹیشنوں رستم،تخت بھائی،کاٹلنگ اور شیرگڑھ میں بھی پرچم کشائی کی گئی اورملک کی سلامتی،بقا اور ترقی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں یوتھ پارلیمنٹ کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاء کی قیادت اے ڈی سی نیک محمد نے کی شرکاء نے 500فٹ لمبا اور15فٹ چوڑا قومی جھنڈا لہرایا اورریلوے سٹیشن سے کالج چوک تک مارچ کیا یوتھ پارلیمنٹ کے چیئرمین ارشاداحمد،صدر ریاض خان،سیکرٹری شیر شاہ سمیت دیگر مقررین نے کہاکہ ملک بڑی قربانیوں کے بعد آزادہواہے اوروقت کا تقاضاہے کہ ہم سب مل کر اس کی ترقی کے لئے اپنا کرداراداکریں ٭عبدلالولی خان یونیورسٹی مردان میں پاکستان کی 74ویں یوم آزادی  کے حوالے سے گارڈن کیمپس میں  ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا  تقریب میں یونیورسٹی کے اساتذہ افسران ملازمین اور ننھے منے بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور الحق نے پرچم کشائی کی انہوں نے کہا پاکستان ایک عظیم نعمت ہے پاکستان کے حصول کے لیے قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں برصغیر پاک و  ہند کے مسلمانوں   نے عظیم قربانیاں دیں لاکھوں کی تعداد میں نوجوان مرد عورتوں اور بچوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر پاکستان کے اصول کو یقینی بنایا پاکستان دنیا کے نقشے میں بننے والا وہ پہلا ملک ہے جو ایک کلمے نظریے اور دین کے نام پر وجود میں آیا ٭جندول ملک کے دیگر حصوں کے طرح جندول سب ڈویژن میں بھی  14 اگست جوش،جزبے سے منایا گیاجگہ جگہ تقربات سمیت علاقائی نوجوانات نے پاکستان زنداباد نعروں کے ساتھ گاوں اور محلوں میں ریلی نکالنے کے علاوہ مختلف علاوقوں شاہی بنشاہی،ثمرباغ،تحصیل منڈا،تحصیل لعل قلعہ میدان میں پرجوش تقربات میں مقامی لوگوں کے جانب سے ثاقتی کھیل ملی نغموں سمیت مختلف قسم کے پرچم کشائی کی گئی ہے تمام تقربات میں سیاسی سماجی اور عسکری قیادت کے علاوہ علاقائی لوگوں نے کثری تعداد میں شرکت کیں،تمام تقربات ختم ہونے کے بعد پاکستان کے حفاظت کے لئے اجتماعی دعائیں کی گئی ہے تقریبات کے بعدمشوانی قبیلے کی سماجی کارکون اور سابقہ ناظم وحید اللہ مشوانی نے میڈیا کو بتایا کہ پاکستان وہ واحد ملک ہے جس میں پہلی کسی چیز کی کمی محسوس نہیں ہوتا تھا،مگر کئی صدیوں سے سیاست دانوں کے علاوہ بیروکریٹ شروع ہے اور کیڑوں کے طرح ملک کے اساسی کھائی جارہی ہے جس کے وجہ سے ہماراملک معشیت کمزور ہورہاہے انہونے موجودہ حکومت سے پر زور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر عظم قوم سے اپنا وعدہ کو پورہ کریں اپنا مرعات اور اپنے کابینہ کا تنخوئے کم کریں اور ملک کے تمام اثاثوں کے حفاظت کو یقنی بنائے تک پاکستان اور کمزور نا ہوں ٭ٹانک: ۴ اگست کا دن جوش و جذنہ کے ساتھ منایا گیا، تفصیلات کے مطابق ٹانک میں یوم استقلال کے دن مساجد میں نماز فجر کے بعد پاکستان کی بقاء ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں سیکٹر ہیڈ کوارٹر ساؤتھ کی جانب سے بھی جشن آزادی کے حوالے سے خصوصی اقدامات اٹھائے گئے تھے ڈی سی آفس،سیکٹر ہیڈ کوارٹر ساؤتھ ضلع بھر کی تمام سررکاری عمارتوں کو پاکستانی سبز ہلالی پرچموں سے سجایا گیا تھا ڈپٹی کمشنر آفس ٹانک میں ہرچم کشائی کی ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا٭پاکستان کے 73ویں یوم آزادی کے موقع پر وومین یونیورسٹی صوابی میں کورونا وائرس سے حفاظتی اقدامات کے ایس اوپیز پر عمل درامد کرتے ہوئے جشن آزادی پاکستان کے مناسبت سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں فیکلٹی اور انتظامیہ نے شرکت کی۔پروگرام کی مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہانہ عروج کاظمی تھی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ یہ وطن ہمیں بڑی قربانیوں کے بعد ملا ہے۔آزادی کی قدر اُن سے پوچھیں جو اس نعمت سے محروم ہیں ٭ضلع دیر لوئر میں جشن اذادی جوش وخروش سے منائی گئی،پرچم کشائی کی سب سے بڑی تقریب ڈسٹرکٹ کونسل ہال بلامبٹ میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی و ممبر صوبائی اسمبلی ملک شفیع اللہ خان تھے،تقریب میں دوسروں کے علاوہ ڈپٹی کمشنر سعادت حسن،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد،اے سی طاہر علی،ٹی ایم او تیمرگرہ شکیل حیات،ڈی ای او مفتاح الدین کے دیگر محکموں کے سربراہان،پرنسلز،اساتذہ،پولیس اور طلباء و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مزید :

صفحہ اول -