سوات میں تمام نجی تعلیمی ادارے کھل گئے 

سوات میں تمام نجی تعلیمی ادارے کھل گئے 
سوات میں تمام نجی تعلیمی ادارے کھل گئے 

  

سوات(ڈیلی پاکستان آن لائن)سوات میں تمام نجی تعلیمی ادارے کھل گئے ،12 اگست کو آل پارٹیز کانفرنس میں نجی تعلیمی ادارے کھولنے کافیصلہ کیاگیا تھا۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق منگورہ شہر سمیت ضلع بھر کے تمام نجی تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں،12 اگست کو آل پارٹیز کانفرنس میں تمام نجی تعلیمی اداروں کو کھولنے کافیصلہ ہوا تھا،کانفرنس میں کہاگیاتھا کہ تعلیمی اداروں کی مزید بندش سے بچوں کامزید وقت ضائع نہیں ہونے دیں گے ،کانفرنس میں حکومتی پالیسی پر خوب تنقید کی گئی ،اے پی سی میں تحریک انصاف کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں نے شرکت کی تھی ۔

ادھر مالاکنڈ میں پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک نے تمام نجی تعلیمی ادارے کھول دیئے،کورونا ایس او پیز کے تحت بچوں کی سکولز میں انٹری ہو رہی ہے،ماسک اورسینی ٹائزرپر سختی سے عمل اورٹمپریچر چیک کیاجارہا ہے ۔

مردان میں نجی تعلیمی ادارے کھل گئے جبکہ اساتذہ اور طلبہ غائب تعلیمی اداروں سے غائب ہیں،والدین کاکہناہے کہ حکومتی اعلان تک بچے سکول نہیں بھیجیں گے،پی ایس ایم اے نے کہاہے کہ پارکس ،ہوٹل کھول دیئے تو حکومت سکولز بھی کھول دے۔

ڈپٹی کمشنر کاکہنا ہے کہ سوات میں کسی کو تعلیمی ادارے کھولنے کی اجازت نہیں ہے،ضلع بھر میں کوئی بھی سکول نہیں کھلے گا،کسی نے سکول کھولنے کی کوشش کی تو سخت کارروائی کی جائے گی،ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ کھولنے والے سکول سیل اوررجسٹریشن ختم کی جائے گی ۔

واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے 15 ستمبر سے ملک بھر کے تمام تعلیمی ادارے کھولنے کااعلان کررکھا ہے،وفاقی وزیرشفقت محمود نے کہاہے کہ 15 ستمبر کو سکول کھولنے سے قبل ایک وزرائے تعلیم کااہم اجلاس ہوگا جس میں ملک بھر میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور سکول کھولنے کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -سوات -