قصور:آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کی کال پر سکول کھلنا شروع ہو گئے

قصور:آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کی کال پر سکول کھلنا شروع ہو گئے
قصور:آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کی کال پر سکول کھلنا شروع ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قصور(ڈیلی پاکستان آن لائن)آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کی کال پر سکول کھلنا شروع ہو گئے۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق ضلع قصور میں بھی آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کی کال پر سکول کھلنا شروع ہو گئے ہیں،ضلع کے متعدد مقامات پر مالکان نے سکول کھول لئے ،آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کاکہنا ہے کہ سکولز ایس او پیز کے مطابق کھول رہے ہیں ۔
واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے 15 ستمبر سے ملک بھر کے تمام تعلیمی ادارے کھولنے کااعلان کررکھا ہے،وفاقی وزیرشفقت محمود نے کہاہے کہ 15 ستمبر کو سکول کھولنے سے قبل ایک وزرائے تعلیم کااہم اجلاس ہوگا جس میں ملک بھر میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور سکول کھولنے کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔