”وفاق اور صوبائی حکومتیں سرکاری سطح پر معذور کا لفظ استعمال کرنا بند کر دیں“سپریم کورٹ نے معذور افراد سے متعلق فیصلہ جاری کر دیا

”وفاق اور صوبائی حکومتیں سرکاری سطح پر معذور کا لفظ استعمال کرنا بند کر ...
”وفاق اور صوبائی حکومتیں سرکاری سطح پر معذور کا لفظ استعمال کرنا بند کر دیں“سپریم کورٹ نے معذور افراد سے متعلق فیصلہ جاری کر دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے معذور افراد سے متعلق فیصلہ جاری کر دیا۔

سپریم کورٹ کے جاری کردہ فیصلے میں کہاگیا ہے کہ وفاق اور صوبائی حکومتیں سرکاری سطح پر معذور کا لفظ استعمال کرنا بند کر دیں،سرکاری خط و کتابت،سرکولرز اور نوٹیفکیشن میں معذور نہ لکھا جائے،فیصلے میں کہاگیا ہے کہ معذورلفظ استعمال کرنے سے کسی بھی شخص کی عزت نفس مجروح ہوتی ہے،ڈس ایبل کی جگہ پرسن ود ڈس ابیلیٹی یا پرسن ود ڈفرنٹ ابیلیٹیز لکھا جائے۔

عدالتی فیصلے میں کہاگیا ہے کہ معذور افراد کےلئے ملازمت کے خصوصی انتظامات کیے جائیں،معذور افرادکی سہولت کےلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے،فیصلے میں کہاگیاہے کہ معذور افراد کی سہولت کےلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے،81میں سے 5سیٹوں پرمعذور کوٹہ پر ملازمت بنتی ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -