بھارت یہ مت بھولو تمہاری آزادی تلے کشمیریوں کاخون دبا ہے،مشعال ملک
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہاہے کہ بھارت یہ مت بھولو کہ تمہاری آزادی تلے کشمیریوں کاخون دبا ہے۔
حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اپنے بیان میں کہاہے کہ بھارت یہ مت بھولو کہ تمہاری آزادی تلے کشمیریوں کاخون دبا ہے،بھارت نے کشمیریوں سے سانس لینے کاحق بھی لے لیا،تم کیا جانو آزادی کیا ہے ،تم نے کونسادردسہا ہے ،مشعال ملک نے کہاکہ کشمیریوں کی آزادی تک کسی بھارتی کو آزادی منانے کاکوئی حق نہیں ۔