توشہ خانہ ریفرنس،نوازشریف نے احتساب عدالت طلبی اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج کردی

توشہ خانہ ریفرنس،نوازشریف نے احتساب عدالت طلبی اسلام آبادہائیکورٹ میں ...
توشہ خانہ ریفرنس،نوازشریف نے احتساب عدالت طلبی اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج کردی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف نے احتساب عدالت طلبی اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج کردی۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ نیب بلاجوازنوازشریف اوراہلخانہ کو ٹارگٹ کررہا ہے، نیب اپوزیشن کوٹارگٹ کرکے آوازدباناچاہتا ہے،درخواست میں مزید کہاگیا ہے کہ نوازشریف مفرورنہیں بلکہ ضمانت منظوری پر بیرون ملک گئے ہیں،نمائندے کے ذریعے ٹرائل کاسامنا کرنے کی اجازت دی جائے ۔

درخواست میں کہاگیا ہے کہ یورپین یونین، ہیومن رائٹس واچ نیب کی کارروائیوں کو غیرقانونی قراردے چکی ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ احتساب عدالت کی کارروائی اوراشتہار جاری کرنے کاحکم کالعدم قراردیاجائے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -