گجرات میں مدرسے کے بچوں سے بھری بس پل سے نیچے گرگئی

گجرات میں مدرسے کے بچوں سے بھری بس پل سے نیچے گرگئی
گجرات میں مدرسے کے بچوں سے بھری بس پل سے نیچے گرگئی

  

گجرات (ویب ڈیسک) گجرات میں مدرسے کے بچوں سے بھری بس پل سے نیچے گرگئی،دوطالب علم جاں بحق،اٹھارہ زخمی ہوگئے۔

مقامی مدرسہ کے بچے جشن آزادی کی تقریب میں شرکت کیلئے جا رہے تھے کہ رحمانیہ پل کے قریب بس موٹرسائیکل سواروں کوبچاتے ہوئے نیچے جاگری، حادثے میں بس دو حصوں میں تقسیم ہوگئی۔

آدھا حصہ کٹ کر پل سے نیچے گر گیا، ریسکیو کی ٹیمیں اور ٹائیگر فورس کے جوان امدادی کارروائیوں کے لئے موقع پر پہنچ گئی، جاں بحق ہونے بچوں کی عمریں 6 سال سے لیکر 18 سال تک بتائی جاتی ہیں۔ واقعہ کے بعد عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -گجرات -